قومی خبریں

چھتیس گڑھ: سی آر پی ایف جوان کی اندھادھند فارنگ، چار جوان شہید، تین زخمی

ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے سی آر پی ایف کی 50ویں بٹالین کے دھان جی، راجیو منڈل، راجمنی کمار یادو اور دھرمیندر کمار شہید ہوئے ہیں

فائرنگ، تصویر آئی اے این ایس
فائرنگ، تصویر آئی اے این ایس 

سکما: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ ضلع سکما میں مرائی گوڈا کے نزدیک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ میں آج ایک جوان نے اپنے ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ کھول دی، جس میں چار جوان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق لنگن پلی کیمپ میں جوانوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کی وجہ سے ایک جوان نے گولی چلائی جس کی وجہ سے تین فوجیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ جہاں ایک اور جوان نے دم توڑ دیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے سی آر پی ایف کی 50ویں بٹالین کے دھان جی، راجیو منڈل، راجمنی کمار یادو اور دھرمیندر کمار شہید ہوئے ہیں۔ تین دیگر زخمی جوان دھننجے کمار سنگھ، دھرماتما کمار اور مالے رنجن مہارانا زیر علاج ہیں۔ سبھی کو بھدراچلم، تلنگانہ کے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جوانوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ گولیاں چلانے والے جوان کا نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined