چھتیس گڑھ کے دُرگ سے تبدیلیٔ مذہب کا الزام عائد کر جن 2 عیسائی راہباؤں کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کی ضمانت کا پروانہ عدالت نے جاری کر دیا ہے۔ اس معاملے میں ضمانت کی عرضی پر این آئی اے کورٹ نے آج فیصلہ سنایا اور عرضی دہندگان کو بڑی راحت دیتے ہوئے انھیں جیل سے ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم صادر کیا۔ یکم اگست کو بلاسپور این آئی اے کورٹ میں اس عرضی پر سماعت مکمل ہو گئی تھی اور دونوں ہی فریقین کی دلیل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں 2 راہباؤں کی دُرگ سے گرفتار ہوئی تھی۔ دونوں پر ہیومن ٹریفکنگ کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔ یہ گرفتاری 25 جولائی کو دُرگ ریلوے اسٹیشن پر ہوئی تھی اور اُس وقت ایک ہندو تنظیم نے الزام عائد کیا تھا کہ دونوں راہبائیں مذہب تبدیلی اور ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث ہیں۔ ہندو تنظیم بجرنگ دل سے جڑے لوگوں نے 2 عیسائی راہباؤں اور ایک نوجوان پر 3 قبائلی خواتین کو یوپی سے آگرہ میں کام دلانے کے بہانے فروخت کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ اس تعلق سے کافی ہنگامہ ہوا اور بعد میں تینوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔
Published: undefined
معاملہ بھلائی تھانہ-3 کے دُرگ جی آر پی چوکی کا ہے۔ جانکاری کے مطابق نارائن پور کی خواتین کو آگرہ لے جانے والوں کا نام سکھمن منڈاوی کے علاوہ مشنری سسٹر پریتی اور وندنا ہے۔ یہ تینوں کملیشوری، للیتا اور سکھ متی نامی خواتین کو آگرہ لے کر جا رہے تھے۔ فی الحال دونوں عیسائی راہبائیں جیل میں بند ہیں۔ اب این آئی اے کورٹ کے فیصلہ کے بعد جلد ان کی رِہائی مکمن ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined