قومی خبریں

چھاتروں کی گونج: ’مہاراشٹر کی بیٹیوں کے خون میں ہی ہمت اور ضد ہے‘، پونے کی تقریب کو لے کر خواتین میں زبردست جوش

راگنی نائک نے کہا کہ ’’اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی نے ہمیشہ لڑکیوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کے حقوق کے لیے مضبوطی سے آواز اٹھائی ہے۔ اب راہل گاندھی جی ’چھاتروں کی گونج‘ لے کر پونے آ رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کے پروگرام ’چھاتروں کی گونج‘ کا اگلا انعقاد 22 اگست کو پونے میں ہونے جا رہا ہے۔ اس مرتبہ پروگرام خاص طور پر لڑکیوں کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس سے قبل راجستھان کے کوٹا، اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون اور یوپی کے پریاگ راج میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کا کامیاب انعقاد ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر کے سولاپور سے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرنیتی شندے نے ’ایکس‘ پر ویڈیو پوسٹ جاری کر کہا کہ ’’آنے والی 22 تاریخ کو راہل گاندھی جی ہمارے پونے آ رہے ہیں، خاص طور پر بیٹیوں کے لیے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام لے کر۔‘‘

اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں پرنیتی شندے مزید لکھتی ہیں کہ ’’مہاراشٹر ساوتری بائی جی، جیجاؤ جی، اہلیابائی جی اور رمابائی امبیڈکر جی کی ریاست ہے۔ ان عظیم خواتین نے اپنی ہمت، حوصلے اور عزم کے بل پر ایسے کارنامے انجام دیے کہ نہ صرف ہمارے ملک بلکہ پوری دنیا میں تبدیلی آئی اور ہم جیسی لڑکیوں اور بیٹیوں کو بھی حوصلہ ملا۔‘‘ ان کے مطابق مہاراشٹر کی بیٹیوں کے خون میں ہی ہمت اور ضد ہے۔ جس طرح جنتر منتر پر جین-زی نے انقلاب برپا کر دیا، اسی طرح آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں بھی بیٹیوں کے ذریعے راہل گاندھی جی کی قیادت میں انقلاب آئے گا۔ اسی لیے 22 اگست کو ساوتری بائی جی کی بیٹیاں پونے میں منعقد ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام میں ضرور شامل ہوں۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی ترجمان راگنی نائک ’ایکس‘ پر پونے میں ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے حوالے سے کہتی ہیں کہ ’’اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی نے ہمیشہ لڑکیوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کے حقوق کے لیے مضبوطی سے آواز اٹھائی ہے۔ اب راہل گاندھی جی ’چھاتروں کی گونج‘  لے کر پونے آ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے نوجوان خواتین سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئیے، راہل گاندھی جی کے ساتھ جڑیے، جہاں خواتین کے حقوق پر بات ہوگی اور ان سے جڑے سوالات کے جواب تلاش کیے جائیں گے۔‘‘

کیرلم سے راجیہ سبھا رکن جیبی ماتھیر کہتی ہیں کہ ’’اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی ہمارے فخر، ہماری طاقت اور پورے ہندوستان میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے فکر و تشویش کے ایک مضبوط ستون ہیں۔ 22 اگست 2026 کو پونے میں راہل گاندھی جی نوجوان خواتین کی آواز سنیں گے اور نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو جلا بخشیں گے۔ میری تمام نوجوان خواتین سے اپیل ہے کہ وہ اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں، ان سے بات کریں اور ان کی باتیں سنیں۔‘‘

اے آئی سی سی انچارج، ہماچل پردیش اور چندی گڑھ رجنی پاٹل ’ایکس‘ پر ویڈیو پوسٹ کر نوجوان خواتین سے کہتی ہیں کہ ’’چھاتروں کی گونج کا مکالمہ اس بار پونے میں ہونے جا رہا ہے، جس میں ملک کی بیٹیاں اپنی آواز بلند کریں گی۔ آپ سب اس پروگرام میں ضرور شامل ہوں اور بیٹیوں کی آواز بلند کریں۔‘‘ اے آئی سی سی سکریٹری اور گجرات کی انچارج سبھاشنی شرد یادو کا کہنا ہے کہ ’’ پونے صرف ایک شہر نہیں بلکہ سماجی تبدیلی اور تعلیمی انقلاب کی سرزمین ہے۔ اب اسی سرزمین پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی 22 اگست کو ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے ساتھ آ رہے ہیں۔ اس بار صرف نوجوان خواتین اور طالبات کی آوازیں گونجیں گی۔ آئیے ہم سب اس پروگرام میں شامل ہوں اور اپنے مسائل اٹھائیں۔‘‘

کانگریس کی نیشنل سکریٹری اور چھتیس گڑھ کی انچارج زریتا لیتفلانگ نے ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا کہ ’’اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی مہاراشٹر کے پونے میں ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ 22 اگست کو ہونے والا یہ پروگرام صرف خواتین کے لیے ہوگا، جہاں ان کے دل کی بات سنی جائے گی۔ اس لیے تمام نوجوان خواتین سے اپیل ہے کہ آپ اس پروگرام میں ضرور شامل ہوں اور اپنے خیالات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔