قومی خبریں

لکھنؤ ایئرپورٹ پر ہوم گارڈ کی خودکشی کے بعد افرا تفری، ایئر ٹریفک کنٹرول احاطہ میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مہلوک وکرم سنگھ بدھ کی شب ڈیوٹی پر پہنچے تھے۔ جمعرات کی صبح جب اگلی شفٹ میں ہوم گارڈ دھرم پال سنگھ وہاں پہنچے تو انھوں نے وکرم سنگھ کی لاش پھانسی پر لٹکی دیکھی۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) احاطہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں اے ٹی سی سامانوں کی سیکورٹی میں تعینات ایک ہوم گارڈ کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ مہلوک کی شناخت وکرم سنگھ کی شکل میں ہوئی ہے، جو کہ ایٹاوا ضلع کا رہنے والا تھا۔ وہ حال ہی میں لکھنؤ کے سروجنی نگر تھانہ کے تحت گہرو میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہوا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہلوک وکرم سنگھ بدھ کی شب ڈیوٹی کرنے پہنچا تھا۔ جمعرات کی صبح جب اگلی شفٹ میں ہوم گارڈ دھرم پال سنگھ وہاں پہنچے تو انھوں نے وکرم سنگھ کی لاش پھانسی پر لٹکی دیکھی۔ دھرم پال نے فوراً اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کا پنچ نامہ کرایا اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اب سبھی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، تاکہ موت سے متعلق کچھ اہم جانکاری سامنے آئے۔

Published: undefined

اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ہوم گارڈ محکمہ کے افسر اور مہلوک کے گھر والے بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایئرپورٹ احاطہ میں مبینہ خودکشی کی خبر پھیلتے ہی افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ حالانکہ ابھی تک موت کے پیچھے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ہوم گارڈ کی موت سے ایئرپورٹ پر تعینات ملازمین میں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مہلوک کے اہل خانہ بھی اس حادثہ سے بے حال ہیں۔ پولیس معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد ہوم گارڈ کمانڈنٹ امریش سنگھ نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کی جانچ کرائی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ مہلوک کے گھر والوں کو ضابطہ کے مطابق ملازمت فراہم کی جائے گی اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے کی معاشی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined