قومی خبریں

چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ نے تلگودیشم قائدین کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی

تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر این چندرا بابو نائیڈو کی اہلیہ این بھونیشوری نے پولیس کی زیادتیوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ تلگودیشم قائدین اور کارکنوں کی گرفتاری تشویشناک ہے

<div class="paragraphs"><p>چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ این بھونیشوری / آئی اے این ایس</p></div>

چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ این بھونیشوری / آئی اے این ایس

 

امراوتی: تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر این چندرا بابو نائیڈو کی اہلیہ این بھونیشوری نے پولیس کی زیادتیوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ تلگودیشم قائدین اور کارکنوں کی گرفتاری تشویشناک ہے۔ انہوں نے سابق وزیر کولو رویندر کے خلاف کارروائی کرنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

انہوں نے سوال کیا کہ ’’ملک میں اور کہاں ایک سابق وزیر کو اپنی والدہ کی برسی میں شرکت سے روکا جاتا ہے؟ یہ کیسا قانون اور انصاف ہے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو نظام کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیوں کرتے تھے۔

دریں اثنا، آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کولو رویندرا کی تحویل سے متعلق تمام تفصیلات کے ساتھ حلف نامہ داخل کرے۔

Published: undefined

ہائی کورٹ نے یہ ہدایت ان کی بیوی نیلیما کی طرف سے دائر کی گئی ہیبیس کارپس کی درخواست پر دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کولو رویندر کو پولیس نے غیر قانونی طور پر چند گھنٹوں کے لیے حراست میں رکھا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ رویندر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ پولیس نے انہیں نوٹس دینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

عدالت نے پولیس کو تمام معلومات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اگلی سماعت دسہرہ کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔ خیال رہے کہ ٹی ڈی پی پولت بیورو کے رکن رویندرا کو پیر کے روز پولیس نے حراست میں لیا تھا تاکہ انہیں جیل میں بند چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے راجمندری جانے سے روکا جا سکے۔

انہیں مبینہ طور پر دن بھر حراست میں رکھنے کے بعد شام کو رہا کر دیا گیا۔ منگل کو انہیں دوسرے دن بھی خانہ نظر بند رکھا گیا۔ پولیس نے رویندر کو اپنی ماں کی برسی کے پروگرام میں شرکت کی بھی اجازت نہیں دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined