قومی خبریں

کابینہ میں شامل نہ کیے جانے پر چھگن بھجبل کے حامیوں کا ہنگامہ

دیویندر فڑنویس کابینہ کے وزراء نے اتوار کو ناگپور میں حلف لیا۔ اس میں این سی پی کے سینئر رہنما چھگن بھجبل کو کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے ان کے حامیوں میں ناراضگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سینئر این سی پی رہنما چھگن بھجبل کے حامیوں نے مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں ان کو  جگہ نہ دیے جانے پر ہنگامہ کیا۔ بھجبل کے حامیوں نے ناسک میں این سی پی دفتر کے باہر ٹائر جلائے۔ اتوار کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کابینہ کے وزراء نے حلف لیا۔

Published: undefined

نئی مہایوتی حکومت میں 39 وزیر بنائے گئے ہیں۔ اس میں بی جے پی کے کوٹے سے 19 وزیر بنائے گئے ہیں، شیوسینا شندے گروپ کے کوٹے سے 11 وزیر بنائے گئے ہیں جبکہ این سی پی اجیت پوار کے کوٹے سے نو وزیر بنائے گئے ہیں۔ این سی پی کے سینئر رہنما چھگن بھجبل ان نو وزراء میں شامل نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے ان کے حامی ناراض ہیں۔

Published: undefined

اس سے پہلے چھگن بھجبل نے اتوار کو ناگپور میں ہونے والی پارٹی میٹنگ  میں بھی حصہ نہیں لیا ۔ بھجبل صرف ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ تاہم انہوں نے کابینہ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Published: undefined

دوسری طرف جب ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی سربراہ اجیت پوار سے چھگن بھجبل کو کابینہ میں جگہ نہ دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ تاہم اجیت پوار نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کے تمام ایم ایل اے جنہیں وزیر بنایا گیا ہے وہ صرف ڈھائی سال تک حکومت میں رہیں گے۔ ڈھائی سال کے بعد دیگر ارکان اسمبلی  کو موقع دیا جائے گا۔

Published: undefined

این سی پی کے 9  ارکان اسمبلی کو وزراء کے عہدے کا حلف دلایا گیا ہے۔ ان میں حسن مشرف، دھننجے منڈے، دتاتریہ بھرنے، ادیتی تٹکرے کو وزیر بنایا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو ہوا تھا۔ مہایوتی اتحاد نے ریاست کی 288 میں سے 230 سیٹوں پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined