قومی خبریں

دیوالی کے تہوار پر صدر اور وزیر اعظم کی مبارک باد، تمل ناڈو میں صبح 6 بجے آتش بازی

ملک بھر میں آج دیوالی کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ملک کے تمام باشندگان کو مبارک باد پیش کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک بھر میں آج دیوالی کا تہوار تزک و احتشام ک ساتھ منایا جا رہا ہے اور لوگوں بالخصوص ہندو برادران وطن میں زبردست جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ آلودگی کے باعث عدالت عظمیٰ کے آتش بازی قدغن لگا دی ہے لہذا پٹاخہ چلانے کی آوازیں سنائی نہیں دے رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 8:59 AM IST

صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے شہریوں سے خوشی اور محبت کے ساتھ تہوار منانے کی خواہش کی ہے۔ صدر نے صبح ٹویٹ کرکے دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا ، ’’دیوالی کے مبارک موقع پر ملک کے تمام باشندگان کو مبارکباد۔ آئیے ہم اس دن محبت، ہمدردی اور رفاقت کا چراغ روشن کرکے سب کی خصوصا ضرورت مندگان کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کی کوشش کریں۔‘‘

Published: 27 Oct 2019, 8:59 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا ، ’’دیوالی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندگان کے لیے بے شمار نیک تمنائیں۔ روشنی کا یہ تہوار ہم سب کی زندگیوں میں نئی روشنی لائے اور ہمارا ملک خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی سے ہمیشہ روشن رہے۔‘‘

Published: 27 Oct 2019, 8:59 AM IST

ادھر، تمل ناڈو میں بھی دیوالی کا تہوار ماناجا رہے اور آتش بازی مقررہ وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے کی گئی۔ تمل ناڈو میں صبح 6 بجے اور شام کو 7 بجے دو مرتبہ ایک ایک گھنٹہ آتش بازی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ آلودگی کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ان اصولوں کو نافذ کیا گیا ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 8:59 AM IST

اس اصول کے تحت اتوار کی صبح چنئی میں لوگوں کو پٹاخے جلاتے دیکھا گیا۔ لوگ بھی قواعد پر عمل پیرا ہیں اور خوشی کے ساتھ دیوالی منارہے ہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 8:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 8:59 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات