قومی خبریں

شام میں فوج اور ایس ڈی ایف کے درمیان جنگ بندی کا اعلان، تصادم میں ایک فوجی کی موت

پیر کے روز شام کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ فوج نے ملک کے شمال مشرق میں کرد قیادت والے گروپ (ایس ڈی ایف) کے ساتھ کئی محاذ پر اپنی تعیناتی کو پھر سے منظم کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شام میں تصادم کی فائل تصویر</p></div>

شام میں تصادم کی فائل تصویر

 

شام کے شہر الیپو میں پیر کےر وز شامی فوج اور امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف (سیریائی ڈیموکریٹک فورسز) کے درمیان شدید تصادم ہوا تھا۔ شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصادم میں ایک فوجی کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اب منگل کے روز شامی فوج اور ایس ڈی ایف نے الیپو شہر کے 2 علاقوں میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ثنا‘ نے منگل کے روز مطلع کیا کہ شامی فوج اور امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف نے الیپو شہر کے 2 علاقوں میں جنگ بندی سے متعلق معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ قدم دونوں فریقین کے درمیان بڑھی کشیدگی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس جنگ بندی کے بعد علاقے میں امن و امان کا ماحول قائم ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز شامی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ فوج نے ملک کے شمال مشرق میں کرد قیادت والے اس گروپ کے ساتھ کئی محاذ پر اپنی تعیناتی کو پھر سے منظم کیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ کوئی نئی فوجی کارروائی کی تیاری نہیں تھی، بلکہ ایس ڈی ایف کے مستقل حملوں اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا قدم تھا۔

Published: undefined

بہرحال، حالیہ دنوں میں ہوئے کچھ تصادم نے رواں سال مارچ ماہ میں ہوئے تاریخی معاہدوں پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ اس معاہدہ کے تحت ایس ڈی ایف کو شام کی نئی اسلامی حکومت کے ساتھ ملا کر سرکاری اداروں میں شامل کرنے کا منصوبہ تھا۔ اس کا مقصد تھا 14 سال کی جنگ سے منقسم ملک کو پھر سے جوڑنا اور کرد کنٹرل والے ایک چوتھائی شامی علاقوں کو دمشق انتظامیہ کے تحت لانا۔

Published: undefined

تازہ تصادم کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ شامی فوج نے پہلے الیپو کے 2 علاقوں کو گھیر لیا تھا جو ایس ڈی ایف کے کنٹرول میں ہیں۔ اس سے مقامی لوگوں میں غصہ پھیل گیا ہے اور کچھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں علاقوں کے باہری حصوں میں رک رک کر گولی باری جاری رہی۔ راکیٹ بھی داغے گئے جو آس پاس کے علاقوں میں گرے۔ اس تصادم میں ایک فوجی افسر کے ہلاک ہونے اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایس ڈی ایف سے منسلک جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے سرکاری فورسز کے حملوں کو ناکام کر دیا۔ اس درمیان 2 مقامی باشندوں نے بتایا کہ کئی کنبے علاقے سے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے کو مجبور ہوئے۔

Published: undefined

ایس ڈی ایف ترجمان فرہاد شامی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ٹینکوں کے ساتھ کرد کنٹرول والے علاقوں میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ڈی ایف کا اشرفیہ اور شیخ مقصود علاقوں میں کوئی کنٹرول نہیں ہے، اور حکومت سے ناکہ بندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ شامی نے متنبہ کیا کہ حکومت کی کارروائی مقامی لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined