CBSE: دسویں کے امتحان 26 فروری سے اور بارہویں کے 22 فروری سے
سی بی ایس ای نے اپنی آفیشل ویب سائٹ cbse.nic.in پر اس سال دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان کا پورا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔
By قومی آواز بیورو
تصویر سوشل میڈیا سی بی ایس ای کا دفتر
سی بی ایس ای بورڈ کا امتحان دینے والے طلباء کے لئے سی بی ایس ای نے امتحان کا شیڈیول جاری کر دیا ہے یعنی امتحان کے لئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ طلباء سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ cbse.nic.in پر جا کر پورا شیڈیول ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ امتحان کا وقت صبح 10:30بجے سے دوپہر 1:30بجے تک رہے گا۔ گزشتہ سال کی طرح ویسے تو دسویں بورڈ کے امتحان 26 فروری سے باقائدہ شروع ہوں گے اور بارہویں بورڈ کے امتحان 22 فروری سے شروع ہوں گے۔
دسوی بوڑد امتحانات کی تاریخیں
26 فروری۔101 انگریزی مشترکہ، 184 انگریزی زبان اور لٹریچر
29 فروری02 ہندی کورس (اے) 085 ہندی کورس (بی)
04 مارچ 086 سائنس تھیوری،090 سائنس پریکٹیکل
12مارچ 041 میتھس اسٹینڈرڈ،241 میتھس بیسک
18 مارچ 087 سوشل سائنس
12ویں آرٹس امتحانات کی تاریخیں
22 فروری037 سائکولوجی
27 فروری001 انگریزی الیکٹو N، 101 انگریزی الیکٹو C،301 انگریزی کور