قومی خبریں

سی بی ایس ای 12ویں کے نتائج جاری، کامیابی کا تناسب 88.39 فیصد، لڑکیاں پھر لڑکوں سے آگے

سی بی ایس ای 12ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، 88.39 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طلبا ڈیجی لاکر اور ایس ایم ایس سے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں

سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس
سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے 12ویں جماعت کے سال 2025 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال کامیابی کی شرح 88.39 فیصد رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے 0.41 فیصد زیادہ ہے۔ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس سی بی ایس ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان (cbse.gov.in)، سی بی ایس ای رزلٹس ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان (cbseresults.nic.in) اور رزلٹس ڈاٹ ی بی ایس ای ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان (results.cbse.nic.in) پر دستیاب ہیں۔

Published: undefined

اس سال 16 لاکھ 92 ہزار 794 طلبہ نے 12ویں کے امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے 14 لاکھ 96 ہزار 307 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ امتحانات کا سلسلہ 4 اپریل کو مکمل ہوا تھا، جبکہ 10ویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ کو ختم ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر رواں برس سی بی ایس ای بورڈ کے تحت 44 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات دیے۔

Published: undefined

طلبہ نہ صرف ویب سائٹس بلکہ ڈیجی لاکر کے ذریعے بھی اپنی مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای بورڈ طلبہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ڈیجی لاکر ڈاٹ لاگ اِن آئی ڈی اور ایکسس کوڈ ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کرے گا تاکہ وہ آسانی سے لاگ اِن کر سکیں۔ نتائج یو ایم اے این جی ایپ اور **یس ایم ایس کے ذریعے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

اس بار سے سی بی ایس ای نے ایک نئی گریڈنگ پالیسی متعارف کرائی ہے جسے ’ریلیٹیو گریڈنگ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت طلبہ کو ان کی کارکردگی کا موازنہ ان کے ساتھی طلبہ کی کارکردگی کے ساتھ کر کے گریڈ دیے جائیں گے۔ پہلے طے شدہ مارکس کے مطابق گریڈ دیا جاتا تھا جیسے 91 تا 100 = اے 1، مگر اب یہ نظام ختم کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد تعلیمی دباؤ کم کرنا اور مسابقت کو متوازن بنانا ہے۔

Published: undefined

روایتی رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ لڑکیوں کا پاس فیصد لڑکوں سے زیادہ رہا۔ سی بی ایس ای بورڈ کے مطابق سب سے بہتر کارکردگی وجے واڑہ کے طلبہ نے ظاہر کی جہاں کامیابی کی شرح 99.60 فیصد رہی۔ دیگر نمایاں شہروں میں ترواننت پورم 99.32 فیصد، چنئی 97.39 فیصد، بنگلورو 95.95 فیصد، دہلی مغرب 95.37 فیصد، دہلی مشرق : 95.06 فیصد، چندڈ گڑھ 91.61 فیصد، پنچکولہ 91.17 فیصد، پونے 90.93 فیصد، اجمیر 90.40 فیصد شامل ہیں۔

Published: undefined

نتیجہ کیسے دیکھیں؟

1. سی بی ایس ای کی ویب سائٹ رزلٹس ڈاٹ سی بی ایس ای ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان یا سی بی ایس ای ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان پر جائیں۔

2. ’سی بی ایس ای 12ویں رزلٹ‘ والے لنک پر کلک کریں۔

3. اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کریں۔

4. اسکرین پر نتیجہ ظاہر ہوگا، جسے ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

طلبہ اور والدین کے لیے یہ وقت فخر اور جشن کا ہے، جبکہ وہ طلبہ جو کامیاب نہیں ہو سکے، ان کے لیے بھی آگے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined