قومی خبریں

سی بی ایس ای 10ویں کا نتیجہ جاری، کامیابی کی شرح 93.66 فیصد، لڑکیوں کا جلوہ

سی بی ایس ای نے 10ویں جماعت کا رزلٹ جاری کر دیا، جس کے مطابق 93.66 فیصد طلبہ کامیاب ہے، لڑکیوں کا نتیجہ 95 فیصد، جبکہ لڑکوں کا 92.63 فیصد رہا

سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس
سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے منگل، 13 مئی 2025 کو دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے۔ اس سے قبل سی بی ایس ای نے آج ہی صبح بارہویں جماعت کا نتیجہ بھی جاری کیا تھا۔ 10ویں جماعت کا نتیجہ بھی سرکاری ویب سائٹس اور مختلف پورٹلز پر جاری کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 23 لاکھ 85 ہزار 79 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 23 لاکھ 71 ہزار 939 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 22 لاکھ 21 ہزار 636 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے، یوں اس سال کا مجموعی پاس فیصد 93.66 رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے 0.66 فیصد بہتر ہے۔

نتائج کے مطابق اس سال لڑکیوں نے بازی ماری ہے، ان کا کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 92.63 فیصد رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرانس جینڈر طلبہ نے بھی 95 فیصد کامیابی حاصل کی، جو کہ لڑکیوں کے برابر ہے۔

Published: undefined

جہاں تک مختلف اسکولوں کی کارکردگی کی بات ہے، تو جواہر نوودیہ ودیالیہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جواہر نوودیہ ودیالیہ کے طلبہ کا کامیابی کا تناسب 99.49 فیصد رہا، جبکہ بارہویں جماعت میں یہ تناسب 99.29 فیصد تھا۔ دوسرے نمبر پر کیندریہ ودیالیہ رہا، جس کا دسویں جماعت میں نتیجہ 99.45 فیصد اور بارہویں میں 99.05 فیصد رہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا، ’’دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! یہ آپ کی محنت، نظم و ضبط اور عزم کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی اس کامیابی میں اساتذہ، والدین اور دیگر معاونین کے کردار کو بھی سراہنا ضروری ہے۔ آئندہ مراحل کے لیے نیک تمنائیں!‘‘

Published: undefined

طلبہ اپنے نتائج درج ذیل ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر چیک کر سکتے ہیں: cbse.gov.in، results.cbse.nic.in، ، results.digilocker.gov.in، DigiLocker موبائل ایپ، UMANG ایپ، IVRS کے ذریعے – اپنے علاقے کا STD کوڈ لگا کر 24300699 پر کال کریں۔

نتائج دیکھنے کے لیے طلبہ کو سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا، وہاں 'CBSE 10th Result Direct Link' پر کلک کر کے، اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنی ہوگی، جس کے بعد اسکرین پر نتیجہ ظاہر ہو جائے گا۔ طلبہ اسے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined