قومی خبریں

سوشانت کی موت پرتفتیش جاری، ابھی کسی بھی امکان سے انکار نہیں کیا گیا: سی بی آئی

مرکزی تفتیشی بیورو پیشہ ورانہ طور پر سوشانت سنگھ راجپوت کے قتل سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے اور ابھی تک کسی بھی امکان سے انکار نہيں کیا گيا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بالی وڈ ادارکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ کرنے والی ایجنسی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے کہا ہے کہ سوشانت کی موت سے متعلق تمام پہلوؤں اور فریقوں کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ابھی تک کسی بھی طرح کے امکان سے انکار نہیں کیا گیا ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:40 AM IST

سی بی آئی نے پیر کی دیر رات ایک بیان جاری کرکے اس کی وضاحت کی۔ بیان کے مطابق تفتیشی ایجنسی پیشہ ورانہ طور پر سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس معاملے میں ابھی تفتیش جاری ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:40 AM IST

سی بی آئی نے بیان میں کہا ہے کہ "مرکزی تفتیشی بیورو پیشہ ورانہ طور پر سوشانت سنگھ راجپوت کے قتل سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے اور ابھی تک کسی بھی امکان سے انکار نہيں کیا گيا ہے۔ اس معاملے میں ابھی تفتیش جاری ہے"۔

Published: 29 Sep 2020, 7:40 AM IST

سشانت سنگھ کے پیسے کا غلط استعمال ہونے کی بات سامنے آنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹورٹ (ای ڈی) بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سشانت کی موت کے معاملے میں منشیات کے کردار کی بات سامنے آنے کے بعد اس معاملے میں ایک نیا موڑ آگیا اور اس کے بعد این سی بی نے منشیات کے پہلوؤں کی جانچ شروع کر دی ۔ این سی بی نے اب تک اس معاملے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ریا چکرورتی کے بھائی شووک اور سشانت کے گھر کے منیجر سیموئیل مرانڈا کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:40 AM IST

این سی بی نے جس طرح فلمی اداکاروؤں سے پوچھ تاچھ کی اور اس کا جس طرح سے میڈیا میں کوریج ہوا اور ہو رہا ہے اس پر کئی جانب سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور اس تعلق سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو اس معاملہ میں فیشن پریڈ ہو رہی ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 7:40 AM IST