سی بی آئی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
وسط مشرقی ریلوے کے مختلف ڈویژنوں میں انجینئرنگ محکمہ کے افسروں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر لوہا چوری کرکے لاکھوں روپے کی ناجائز کمائی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سی بی آئی پٹنہ کی ٹیم نے اس معاملے میں دو الگ الگ جگہوں پر چھاپہ ماری کرکے 2 سینئر سیکشن انجینئر سمیت 4 کو گرفتار کرلیا ہے۔
Published: undefined
اس میں سونپور ریل ڈویژن کے حاجی پور میں تعینات سینئر سیکشن انجینئر سنجے کمار اور پنڈت دین دیال اپادھیائے ریل ڈویژن کے ڈہری اون سون میں تعینات سینئر سیکشن انجینئر راج کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہاں کنٹرکشن کا اسٹور ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران ایک ٹرک لوہا بھی ضبط کیا گیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو پوری رات سی بی آئی کی ٹیم جانچ میں لگی رہی۔ وہاں سے گارڈ ونود کمار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ریلوے سیکوریٹی فورسز کی بھی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ بغیر آر پی ایف سے حکم لیے ریلوے کا لوہا چوری چھپے فروخت کرکے ریل افسر کمائی کر رہے تھے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق سینئر سیکشن انجینئر نجی شخص کے کھاتے میں پیسے منگواتا تھا۔ اس کے بعد اپنے کھاتے میں منتقل کرا لیتا تھا۔ کئی بار نقد رقم لینے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔ ڈہری اون سون میں سی بی آئی کی ٹیم نے آدھی رات کو چھاپہ ماری کی اور سینئر سیکشن انجینئر کو گرفتار کر پٹنہ لے گئی۔ اس واقعہ سے جڑے دو ریٹائر سینئر سیکشن انجینئر پر بھی لوہا چوری کرنے کا الزام ہے۔ دونوں نے ایک کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ ان کو نوٹس بھیج کر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
Published: undefined
ریلوے کے مہندرو واقع محکمہ تعمیرات سے بھی چوری کے تاڑ جڑے ہیں۔ سی بی آئی کی ٹیم وہاں بھی جلد جانچ کرے گی۔ اپریل 2024 میں سبکدوش سینئر سیکشن انجینئر انل سنگھ سے بھی پوچھ تاچھ ہوگی۔ وہ ابھی ہریانہ کے گڑگاؤں میں رہ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ جنوری 2025 میں سبکدوش ہوئے سینئر سیکشن انجینئر چوبے اور ان کے ڈرائیور انو کمار سے بھی پوچھ تاچھ ہوگی۔ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں پیسہ لے کر انجینئر کے کھاتے میں منتقل کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
سینئر سیکشن انجینئر راج کمار کو ڈہری اون سون سے گرفتار کرنے کے بعد سی بی آئی نے وہاں سے ایک ٹرک بھی ضبط کیا ہے۔ اس پر بہار، اتر پردیش دونوں کا نمبر ہے۔ ٹرک کی تصدیق کرائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined