فائل تصویر آئی اے این ایس
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ہفتہ یعنی 31 مئی کو 2007 بیچ کے سینئر آئی آر ایس افسر امت کمار اور ایک نجی شخص ہرش کوٹک کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔ الزام ہے کہ آئی آر ایس افسر نے شکایت کنندہ سے مبینہ 45 لاکھ کی رشوت طلب کی تھی۔ اس کے بدلے میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے انہیں ریلیف دینے کا وعدہ کیا گیا اور افسر نے رشوت نہ دینے پر قانونی کارروائی، بھاری جرمانہ اور ہراساں کرنے کی دھمکی دی۔
Published: undefined
سی بی آئی نے 31 مئی کو اس معاملے میں ایک کیس درج کیا اور پرائیویٹ شخص ہرش کوٹک کو موہالی میں آئی آر ایس افسر کے گھر سے 25 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ رقم ان کی پوری 45 لاکھ میں سے پہلی قسط تھی۔ اس کے بعد آئی آر ایس افسر کو دہلی کے وسنت کنج میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
اس کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے سے متعلق دہلی، پنجاب اور ممبئی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ان چھاپوں میں سی بی آئی نے 3.5 کلو سونا، 2 کلو چاندی، 1 کروڑ روپے نقد، 25 بینک کھاتوں کے دستاویزات، ایک لاکر کی تفصیلات اور دہلی، ممبئی اور پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق کاغذات برآمد کیے ہیں۔ فی الحال سی بی آئی ان تمام جائیدادوں کی اصل قیمت اور ذرائع کا پتہ لگا رہی ہے۔
Published: undefined
سی بی آئی حکام کے مطابق، دونوں ملزمان کو اتوار یعنی1 جون کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال سی بی آئی کی جانچ مسلسل جاری ہے اور آنے والے وقت میں اس معاملے میں مزید بڑے انکشافات ہو سکتے ہیں۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined