قومی خبریں

کوئلہ اسمگلنگ کیس میں ریلوے کے 3 اہلکاروں سے سی بی آئی نے کی پوچھ گچھ

مرکزی ایجنسی کی اینٹی کرپشن برانچ نے مشرقی ریلوے کے آسنول ڈویژن کے چیف کنٹرولر اور سینئر ڈویژنل آپریشن منیجر اور اسٹیشن منیجر سے پوچھ گچھ کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کلکتہ: مغربی بنگال میں انتخابات کے وقت کوئلے کی غیر قانونی کان کنی کیس کی تحقیقات کرنے والی مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیم نے ریلوے کے تین اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ جمعرات کے روز آسنول ڈویژن کے ریلوے کے تین اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Published: undefined

مرکزی ایجنسی کی اینٹی کرپشن برانچ نے مشرقی ریلوے کے آسنول ڈویژن کے چیف کنٹرولر اور سینئر ڈویژنل آپریشن منیجر اور اسٹیشن منیجر سے پوچھ گچھ کی۔ ان افسران سے پوچھا گیا کہ چوری کیا گیا 500 ٹن کوئلہ ریلوے کے احاطے میں کیوں رکھا گیا تھا۔ سی بی آئی اس معاملے کے مرکزی ملزم انوپ مانجھی عرف لالا کے قریبی ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ کوئلہ خریدنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر ماجھی گرفتاری سے بچ رہا ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی نے مغربی بنگال کے آسنسول رانی گنج علاقے میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی کے الزام میں دو کاروباریوں رندھیر کمار برنوال اور منوج اگروال سے پوچھ گچھ کی ہے۔ منگل کو سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں ماجھی سے وابستہ لوگوں کے احاطے میں چھاپہ مارا ہے۔

Published: undefined

تفتیشی ایجنسی نے ماجھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد گزشتہ سال 28 نومبر کو چار ریاستوں مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش میں متعدد مقامات پر تلاشی لی گئی۔ 23 فروری کو، سی بی آئی کی ایک ٹیم ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ اور ان کی اہلیہ روجیرہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز