قومی خبریں

خلا میں تاریخ رقم کرنے کو تیار کیپٹن شبھانشو شکلا، مئی میں آئی ایس ایس کے لیے بھریں گے اُڑان

اکسیم مشن-4 میں ہندوستان، پولینڈ، ہنگری اور امریکہ کے خلائی مسافر شامل ہوں گے۔ شبھانشو شکلا بطور مشن پائلٹ خلا میں جائیں گے۔ 40 سال بعد کوئی ہندوستانی خلا میں جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام‘

 

ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر جانے والے پہلے ہندوستانی خلا باز بننے والے ہیں۔ وہ مئی 2025 میں اپنی اڑان بھریں گے۔ یہ سفر اکسیم مشن 4- (Ax-4) کے تحت ہوگی جس میں شبھانشو شکلا اکسیم اسپیس کے ذریعہ منعقد ایک خلائی مشن کے رکن ہوں گے۔

Published: undefined

اکسیم مشن-4 میں ہندوستان، پولینڈ، ہنگری اور امریکہ کے خلائی مسافر شامل ہوں گے۔ اس مشن کے تحت شبھانشو شکلا بطور مشن پائلٹ خلا میں جائیں گے۔ ان کے ساتھ پولینڈ کے سلاووز اُجنانسکی اور ہنگری کے تبور کاپو مشن اسپیشلسٹ کے طور پر شامل رہیں گے۔ امریکی خلائی مسافر وٹسن اس مشن کی کمانڈر ہوں گی۔ یہ مشن 14 دنوں تک چلے گا جس میں سائنسی تحقیق اور تکنیکی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

Published: undefined

شبھانشو شکلا اور ان کے ساتھی خلا باز اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اُڑان بھریں گے۔ یہ لانچ امریکہ کے فلوریڈا واقع ’ناسا‘ کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے فالکن-9 کے ذریعہ کیا جائے گا۔ لانچ کی صحیح تاریخ ’ناسا‘ اور اکشیم اسپیس کے ذریعہ حتمی منظوری کے بعد اعلان کی جائے گی۔

Published: undefined

Ax-4 مشن کا خاص مقصد خلا میں مختلف سائنسی تجربات اور تکنیکی ٹیسٹ کرنا ہے۔ اس مشن میں کئی بڑے کام کیے جائیں گے۔ وہاں سبھی سائنسداں مائیکرو گریویٹی میں حیاتیات اور طبیعیات سے جڑے تجربے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہاں تکنیکی ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ اس دوران نئی خلائی تکنیکوں اور آلات کا ٹیسٹ ہوگا۔ اس مشن کے تحت زمین پر لوگوں کو خلائی سائنس اور ریسرچ کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔

Published: undefined

شبھانشو شکلا کا یہ مشن ہندوستان کی خلائی تحقیقات کے لیے ایک بڑی چھلانگ ثابت ہونے والا ہے۔ 40 سال کے بعد ایک ہندوستانی خلا میں جا رہا ہے۔ جس سے نہ صرف ملک کی سائنسی ساکھ بڑھے گی بلکہ مستقبل میں گگن یان مشن اور دیگر خلائی مہمات کے لیے نئے امکانات بھی کھلیں گے۔ اس مشن سے ہندوستان کو عالمی خلائی تحقیق اور کمرشیل خلائی سفر میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined