قومی خبریں

بنگال حکومت کے میگا پروجیکٹ ’دوارے راشن‘ پر روک لگانے کی درخواست کلکتہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

راشن ڈیلروں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اس پروجیکٹ سے ان کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے پاس گھر گھر راشن پہنچانے کے لئے انفراسٹکچر بھی نہیں ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ / تصویر آئی اے این ایس
کلکتہ ہائی کورٹ / تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے میگا پروجیکٹ ’’دوارے راشن ‘‘ پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ راشن ڈیلروں نے اس پروجیکٹ کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اس پروجیکٹ سے ان کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے پاس گھر گھر راشن پہنچانے کے لئے انفراسٹکچر نہیں ہے اور اس سے پڑنے والے مالی بوجھ سے نقصانات ہوسکتے ہیں۔ تاہم جسٹس امریتا سنہا نے درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ تیسری مرتبہ حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں ’’دوارے راشن‘‘ (گھر گھر راشن) اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس سکیم کی خصوصیت یہ ہے کہ راشن ڈیلر راشن لے کر گھروں تک پہنچیں گے۔

Published: undefined

وکیل کلیان بنرجی نے عدالت میں ریاستی حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت صارفین کی سہولت کے لیے یہ پروجیکٹ شروع کر رہی ہے۔ نتیجے کے طور پر اسے کسی تیسرے فریق کے ذریعہ روک نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ وزیر خوراک رتھین گھوش نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پروجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہم نے تمام راشن ڈیلرز کو بلایا اور پروجیکٹ کے تعلق سے تمام باتیں بتائی ہیں۔ اس کے بعد بھی کچھ ڈیلرز نے عدالت سے رجوع کیا۔ ممتا بنرجی نے یہ کام عوام کی بھلائی کے لیے شروع کیا ہے۔ اس فیصلے سے ریاستی انتظامیہ کو عافیت ملی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد جلد ہی یہ اسکیم شروع ہوجائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان