قومی خبریں

پوجا سے پہلے ’کلمہ‘ پڑھنے کا بیان دے کر پھنسے مودی کے وزیر، دیکھیں وِیڈیو...

پیوش گویل نے کہا کہ ’’میں شروعات کروں اس جملے سے جو ہم نے تب سیکھا تھا جب ہم چھوٹے تھے۔ وہ میرے ذہن میں ایسا بیٹھ گیا ہے کہ روز صبح جب میں پوجا کرتا ہوں تو اس میں وہ جملہ بھی ساتھ میں جوڑ دیتا ہوں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک میں ان دنوں جہاں ایک طرف بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیاں ہندوتوا کے ایشو کو لے کر مرنے مارنے کو تیار رہتے ہیں، وہیں مرکزی وزیر پیوش گویل کا ایک ایسا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ ایک تقریب کےد وران اسٹیج سے کہہ رہے ہیں کہ وہ روزانہ پوجا سے پہلے مسلمانوں کے ذریعہ پڑھا جانے والا کلمہ یعنی ’لا الٰہ الااللہ‘ پڑھتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، پیوش گویل ویڈیو میں باقاعدہ کلمہ پڑھ کر سناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ویڈیو 3 سال پرانا ہے لیکن سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 9:10 PM IST

دراصل 28 جنوری 2016 میں ’تعلیم کی طاقت‘ نام کے ایک پروگرام میں پیوش گویل شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران وہاں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا سمیت مسلم سماج کی کئی بڑی ہستیاں بھی موجود تھیں۔ اسٹیج پر اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے پیوشل گویل نے کہا کہ ’’میں نے ظفر بھائی سے اجازت لے رکھی ہے کہ میں شروعات کر سکوں اس جملے سے جو ہم نے تب سیکھا تھا جب ہم چھوٹے تھے۔ وہ میرے ذہن میں ایسا بیٹھ گیا ہے کہ روز صبح جب میں پوجا کرتا ہوں تو میں اس میں وہ جملہ بھی ساتھ میں جوڑ دیتا ہوں... لا الٰہ الااللہ محمد رسول اللہ۔‘‘ وہ اپنی تقریر میں آگے کہتے ہیں کہ ’’اور اصل معنوں میں سبھی مذہب کی جو طاقت ہے وہ یہی طاقت ہے کہ جب ہم سب امن اور سکون سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلتے ہیں تبھی پورے ملک کی تعمیر ہوتی ہے۔‘‘

Published: 22 Jul 2019, 9:10 PM IST

اپنی اس تقریر میں پوجا کے ساتھ کلمہ پڑھنے کی بات پر پیوش گویل سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ ملک میں موب لنچنگ رُکوا دو تو ہم سمجھ جائیں گے کہ آپ مسلم مذہب سے بھی پیار کرتے ہیں۔ ایک دیگر سوشل میڈیا یوزر نے لکھا ہے کہ ’’ایسے تو مودی جی اٹھ کر کہیں گے کہ میں ہر جمعہ کو جمعے کی نماز ادا کرتا ہوں۔‘‘

Published: 22 Jul 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jul 2019, 9:10 PM IST