قومی خبریں

جامعہ: فائرنگ کے بعد مظاہرے میں شدت، بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات

سی اے اے مخلاف احتجاجی مارچ میں پولیس کی موجودگی میں ہندوتوا حامی انتہا پسند کے گولی چلا کر ایک طالب علم شاداب فاروق کو زخمی کر دینے کے بعد طلباء میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور زبردست احتجاج جاری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے جامعہ علاقے میں ہندوتوا انتہا پسند کی فائرنگ کے بعد مظاہرے میں شدت آ گئی ہے۔ مظاہرین نے بیریکیڈ کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ علاقے میں پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس مظاہرین کو ہٹانے میں مصروف ہے، جبکہ طلبا پر لاٹھی چارج کرنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

جمعرات کے روز دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے راج گھاٹ تک شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے مارچ کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی تھی۔ فارئنگ کے دوران جامعہ کا طالب علم شاداب فاروق زخمی ہو گیا۔ شاداب کو علاج کے لئے ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے انہیں ایمس کے لئے ریفر کر دیا گیا۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

ادھر، میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ جامعہ علاقہ میں فائرنگ کرنے والا شخص نابالغ ہے۔ فائرنگ سے قبل حملہ آور نے فیس بک پر نفرت آمیز پوسٹ ڈالی تھیں اور فائرنگ کے وقت ’فیس بک لائیو‘ بھی کیا تھا۔ واقعہ کا المناک پہلو یہ ہے کہ جس وقت حملہ آوار دیسی طمنچہ سے فائرنگ کر رہا تھا، تو پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آج یعنی 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر وہ طلباء راج گھاٹ تک مارچ نکالنا چاہتے تھے جو 15 دسمبر سے جامعہ کے گیٹ نمبر-7 کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ طلباء شہریت ترمیمی قانون کے خلاف راج گھاٹ تک پا پیادہ مارچ نکالنے کے لئے آگے بڑھنا چاہتے تھے۔ تاہم، پہلے فائرنگ کے واقع اور بعد میں پولیس کی طرف سے روکے جانبے کے بعد مارچ ناکام ہو گیا۔

Published: undefined

پولیس نے جمعرات کی سہ پہر کے بعد جمنا پر بنے قدیم ترین لوہے کے پل کے ایک حصہ کو بند کر دیا تھا۔ لوہا پل کا یہ حصہ ’شانتی ون‘ اور پھر وہاں سے مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ تک پہنچنے کا ایک اہم راستہ ہے۔ مشرقی دہلی کے گیتا کالونی سے راج گھاٹ کی طرف جانے والے جمنا کے پل کو بھی پولیس نے بیریکیڈ لگا کر بند کر دیا۔ گیتا کالونی سے راج گھاٹ تک فلائی اوور پر نیم فوجی دستہ تعینات کیا گیا تھا۔

Published: undefined

فائرنگ کے اس واقعے کے بعد دہلی پولیس نے آناً فاناً میں وسطی دہلی میں واقع جامع مسجد پر اضافی پولیس فورس تعنات کر دی کیونکہ ہجوم کو پہلے جامع مسجد پر ہی پہنچنا تھا اور اس کے بعد راج گھاٹ کی طرف کوچ کرنا تھا۔ تاہم، پولیس نے راج گھاٹ کی طرف مارچ کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined