قومی خبریں

ہندی کو نافذ کرتے ہوئے این ڈی اے حکومت وفاقی جذبہ کی خلاف ورزی کر رہی ہے: تارک راما راو

تارک راما راو نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان کی کوئی سرکاری زبان نہیں ہے اور ہندی، کئی سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے ملک کے آئی آئی ٹیز اور عدالتوں میں انگریزی کے بجائے ہندی کو متعارف کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرقیادت پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان کی کوئی سرکاری زبان نہیں ہے اور ہندی، کئی سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔

Published: undefined

تارک راما راو نے کہا کہ آئی آئی ٹیز اور مرکزی حکومت کی تقرریوں میں ہندی کو لازمی طور پر نافذ کرتے ہوئے این ڈی اے حکومت وفاقی جذبہ کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کے پاس زبان کا اختیار ہونا چاہئے۔ ہم ہندی کے نفاذ کو نہیں کہیں گے۔ تارک راما راو نے ہیش ٹیگ ہندی امپوزیشن بھی لگایا۔ ساتھ ہی انہوں نے آئی آئی ٹیز، عدالتوں میں ہندی کے نفاذ کے سلسلہ میں خبر کا انگریزی اخبار کا تراشہ بھی اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined