قومی خبریں

ضمنی انتخابات: 11 ریاستوں کی کن 56 اسمبلی سیٹوں پر نومبر میں ہوگی ووٹنگ، دیکھیں تفصیل

جن ریاستوں میں ضمنی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ان میں سب سے اہم مدھیہ پردیش ہے کیونکہ یہاں 28 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اتر پردیش میں 7 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کچھ سیٹوں پر ووٹنگ 3 نومبر کو ہونی ہے اور کچھ سیٹوں پر 7 نومبر کو۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی، یعنی اسی دن انتخابی نتائج برآمد ہو جائیں گے۔ جن ریاستوں میں یہ ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان میں سب سے اہم مدھیہ پردیش ہے کیونکہ یہاں 28 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اتر پردیش میں 7 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کن ریاستوں میں اور کن کن اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش (28 اسمبلی سیٹیں): جورا، سماولی، مرینا، دمنی، امباہ، آگرہ-مالوا، گوالیر، گوالیر مشرق، مہگاؤں، مندھاتا اور بیاورا، گوہد، ڈبرا، بھانڈیر، منگاولی، سُرکھی، سانچی، ہاٹ پیپلیا، سواسرا، انوپ پور، سانویر، بدناور، جورا، نیپا نگر، ملہارا، کریرا، پوہری، باموری، اشوک نگر۔

اتر پردیش (7 اسمبلی سیٹیں): نوگاؤں سادات، بلند شہر، ٹنڈلا، بانگر مئو، گھاٹم پور، دیوریا، ملہنی۔

گجرات (8 اسمبلی سیٹیں): ابڈانسا، لمبڈی، موربی، دھاری، گڈھا، کرجن، ڈانگس، کپراڈا۔

جھارکھنڈ (2 اسمبلی سیٹیں): دمکا، بیرمو۔

چھتیس گڑھ (1 اسمبلی سیٹ): مرواہی۔

ہریانہ (1 اسمبلی سیٹ): برودا۔

کرناٹک (2 اسمبلی سیٹیں): سیرا، راجہ راجیشوری نگر۔

منی پور (2 اسمبلی سیٹیں): لیلونگ، وانگجنگ ٹھینٹھا۔

ناگالینڈ (2 اسمبلی سیٹیں): جنوبی انگامی، پنگرو کفرے۔

اڈیشہ (2 اسمبلی سیٹیں): بالاسور، ترتول۔

تلنگانہ (1 اسمبلی سیٹ): دُبّک۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز