قومی خبریں

دہلی میں صرف 10 لاکھ روپے میں خریدیں اپنا گھر، ڈی ڈی اے نے متعارف کرائی اسکیم

ڈی ڈی اے نے حال ہی میں اس اسکیم کو منظوری دی تھی اور اب اس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت دہلی کے مختلف مقامات پر گھر خریدے جا سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں رہنے والے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنا گھر خریدیں لیکن یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، کیونکہ ریئل اسٹیٹ کے دام بہت زیاہ ہیں۔ تاہم اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ڈی ڈی اے (دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے ایک نئی اسکیم متارف کرائی ہے۔

Published: undefined

ڈی ڈی اے نے جمعہ کے روز سے ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پر اس اسکیم کو متعارف کرایا۔ اس اسکیم میں دہلی کے مختلف مقامات پر مختلف زمرے کے 5500 فلیٹ دستیاب ہیں۔ ڈی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویزن کے مطابق لوگوں کو کفائتی گھروں کی یہ اسکیم لانچ کی ہے۔

Published: undefined

ڈی ڈی اے کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے نے 14 جون کو شہری ادارے کی آن لائن پہلے آؤ، پہلے پاؤ ہاؤسنگ اسکیم کے چوتھے مرحلے کے آغاز کو منظوری دی تھی۔ اس میں صرف ٹوکن رقم ادا کرکے پسندیدہ علاقے میں فلیٹ بک کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس اسکیم کے تحت نریلا، سراسپور، روہنی، لوک نائک پورم میں 1-بی ایچ کے فلیٹ، نریلا اور دوارکا میں 2-بی ایچ کے فلیٹ اور جسولا میں 3-بی ایچ کے فلیٹ دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ڈی ڈی اے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اس اسکیم میں کوئی اپنا گھر 10 لاکھ روپے سے کم میں خرید سکتا۔ نریلا میں 1-بی ایچ کے فلیٹ کی قیمت 9.89 لاکھ روپے ہے اور لوک نائک پورم میں 1-بی ایچ کے فلیٹ کی قیمت 26.98 لاکھ روپے سے لے کر 28.47 لاکھ روپے تک ہے۔ 3-بی ایچ کے فلیٹس کی قیمت 2.08 کروڑ سے 2.18 کروڑ روپے تک ہے۔ جبکہ نریلا میں 2-بی ایچ کے فلیٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے اور دوارکا میں یہ 1.23 کروڑ سے 1.33 کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

ڈی ڈی اے حکام نے بتایا ہے کہ اس اسکیم کے تحت فلیٹوں کی رجسٹریشن 30 جون کی شام سے شروع ہو گئی ہے اور ان کے لیے بکنگ 10 جولائی کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔ ڈی ڈی اے کی اس پہلے آؤ، پہلے پاؤ اسکیم میں فلیٹ صرف 50000 روپے ادا کرکے بک کیا جا سکتا ہے۔ ڈی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس نے ان گھروں کو صارفین کے لیے پرکشش بنانے کی کوشش کی ہے اور اس کے لیے کنیکٹیویٹی اور دیگر سہولیات کو وسعت دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ