راجدھانی دہلی میں جرائم پیشہ عناصر پوری طرح سے سرگرم ہو چکے ہیں۔ ان کے ذریعہ اکثر کسی نہ کسی واردات کو انجام دیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح بھی کچھ ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا۔ فرش بازار تھانہ علاقہ کے بہاری کالونی میں ایک برتن کاروباری کو بدمعاشوں نے گولیوں سے بھون دیا۔ سنگین حالت میں زخمی شخص کو ہیڈگوور اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واردات کو انجام دے کر جرائم پیشہ عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ واردات کو اس وقت انجام دیا گیا جب صبح تقریباً ساڑھے سات سے آٹھ بجے کے درمیان کاروباری اپنے دو پہیہ گاڑی سے گھر لوٹ رہے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے ان پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی (شاہدرہ) نے بتایا کہ فرش بازار تھانہ میں گولی چلنے کے واقعہ کے بارے میں ایک پی سی آر کال حاصل ہوئی۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ گولیاں لگنے سے سنیل جین (52) شدید طور پر زخمی حالت میں زمین پر پڑے تھے، اس کے بعد اسپتال لے جانے کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ وہ کرشنا نگر میں رہتے تھے۔ مہلوک کاروباری کی وشواس نگر 60 فٹا روڈ میں برتن کی دکان ہے۔ واردات والے مقام سے 700 میٹر کی دوری پر ان کی دکان ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنرینر اروند کیجریوال نے شاہدرہ میں ہوئی گولی باری پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امت شاہ جی نے دہلی کو برباد کر دیا ہے۔ دہلی کو 'جنگل راج' بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں طرف لوگ دہشت کی زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ بی جے پی سے اب دہلی کا نظام قانون نہیں سنبھل رہا ہے۔ دہلی والوں کو متحد ہوکر آواز اٹھانی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined