قومی خبریں

مودی کی وداعی کی عبارت لکھے گی بمپر ووٹنگ: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج دعوی کیا کہ ریاست کی 6لوک سبھا سیٹوں پر ہوئی بمپر ووٹنگ دہلی سے وزیراعظم نریندرمودی کی وداعی کی عبارت لکھے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج دعوی کیا کہ ریاست کی 6لوک سبھا سیٹوں پر ہوئی بمپر ووٹنگ دہلی سے وزیراعظم نریندرمودی کی وداعی کی عبارت لکھے گی۔

Published: undefined

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی 6 لوک سبھا سیٹوں پر ہوئی بمپر ووٹنگ دہلی سے مودی کی وداعی کی عبارت لکھے گی۔سال 2014 کے مقابلےیہ بڑھی ہوئی ووٹنگ ریاست کی چار ماہ کی کانگریس حکومت کے عوامی مفاد میں کئے گئے فیصلوں کو حمایت ہے۔

Published: undefined

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کمل ناتھ نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ’’چوتھے مرحلہ کے لئے مدھیہ پردیش کے چھندواڑا، جبل پور، سیدھی بالا گھاٹ، منڈلا اور شہڈول میں ہوئی پولنگ میں آپ سبھی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس کے لئے میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دیس کے دل سے دہلی تک اب ہوگی کانگریس۔‘‘

Published: undefined

ریاست میں کل پہلے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں سیدھی ،منڈلا،بالاگھاٹ،جبل پور،شہ ڈول اور چھندواڑا میں اوسطً 68.02 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ ووٹنگ بالاگھاٹ میں 73.72 فیصد درج کی گئی۔ اس کے علاوہ چھندواڑا میں 72.95 فیصد، منڈلا میں 70.87 فیصد، شہ ڈول میں 70.33 فیصد، جبل پور میں 64.05 فیصد اور سیدھی میں 57.32 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ منگل کے روز راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں تین ریلیوں سے خطاب کیا۔ دریں اثنا مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹوئٹر اپنی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی تصویر پوسٹ کی۔ یہ تصویر جتارا سے پتھاریا جاتے وقت لی گئی ہے جس میں دونوں رہنما ہیلی کاپٹر میں موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined