قومی خبریں

رام للا ’بُلیٹ پروف مندر‘ میں 25 مارچ کو ہوں گے شفٹ، آج کی گئی پوجا

ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ اس درمیان رام للا کو عارضی مندر میں 9.5 کلو گرام چاندی سے تیار سنہاسن پر 25 مارچ کو ایک سادہ تقریب کے درمیان بٹھایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک میں کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر تعمیر کی تیاریاں جاری ہیں اور اس درمیان رام للا کو ٹینٹ سے نکال کر عارضی مندر میں شفٹ کرنے کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ رام للا کے لیے ایودھیا میں فائبر کے بلیٹ پروف عارضی مندر کی جگہ کا پیر کے روز شدھی کرن (پاک صاف کرنا) ہوا اور پوجا بھی ہوئی۔ نیا عارضی مندر بالکل تیار ہے اور اب اس کی رنگائی اور فنشنگ کا کام چل رہا ہے۔ نوراتری کے پہلے دن یعنی 25 مارچ کو رام للا کو نئے عارضی مندر میں شفٹ کیے جانے کا کام طے ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق رام للا کو عارضی مندر میں 9.5 کلو گرام چاندی سے تیار سنہاسن یعنی تخت پر بٹھایا جائے گا۔ اسے شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر کے ٹرسٹی اور ایودھیا راج پریوار کے مکھیا بملندو موہن پرتاپ مشر نے بطور عطیہ پیش کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رام للا کو جس راستے سے پرانے گھر سے نئے گھر میں لے جانا ہے اس راستے کا بھی شدھی کرن کیے جانے کی تیاری ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ملک میں کوروانا وائرس سے بچنے کے لئے اٹھائے جا رہے احتیاطی تدابیر کے درمیان 25 مارچ کو ایودھیا میں ’رام للا کی پرتماؤں‘ کو چند منتخب سنت سادھوں کی موجودگی میں بلٹ پروف عارضی مندر میں منتقل کیا جائے گا۔ مصدقہ ذرائع نے پیر کو بتایا کہ جنم بھومی مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لئے رام للا کو عارضی مندر میں بدھ کی صبح چار بجے منتقل کیا جائےگا۔ یہ سادہ پروگرام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاط کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے اس ضمن میں جو تقریب ہوتی وہ پانچ دنوں پر مشتمل تھی جس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی شرکت کرنا تھا۔

Published: undefined

مندر انتظامیہ نے یہ بھی طے کیا ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے تقریب کو اب پانچ دنوں سے کم کر کے دو دنوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ ایودھیا میں باہری افراد کے داخلے پر 2 اپریل تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کو بھومی پوجن اور دیگر مذہبی پروگرام ہوں گے جبکہ بدھ کو پرتماؤں کو عاضی مندر میں قائم کیا جائےگا۔ اس مختصر پروگرام میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ شرکت کریں گے یا نہیں اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined