
فائل فوٹو
مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں انتظامیہ نے نیٹ پیپر لیک معاملے کے ملزم پی وی کلکرنی کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بیڈ میونسپل کارپوریشن نے بغیر اجازت کے بنائے جا رہے عالیشان گھر کو بلڈوز چلا کر زمیں دوز کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہی بلدیہ نے نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی تعمیر نہیں روکی گئی۔ اس پر میونسپل ٹیم نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ پیر کو کارروائی شروع کی۔ یہ کارروائی منگل کو بھی جاری ہے۔
Published: undefined
نیٹ گھپلے کے ملزم پی وی کلکرنی کے ذریعہ بیڈ میں یہ عالیشان گھر بغیر کسی رسمی منظوری کے بنایا جا رہا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس جائیداد پر کلکرنی کے علاوہ 5 دیگر افراد کے بھی نام درج ہیں۔ نقشہ پاس کرائے بغیر ہی مکان کی تعمیرکی جارہی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پی وی کلکرنی کا نام نیٹ گھپلے میں آنے کے ساتھ ہی اس کے اس عالیشان گھر کی تعمیر بھی موضوع بحث بن چکی تھی۔ جب میونسپل کارپوریشن نے چھان بین کی تو بے شمار بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایم آر ٹی پی ایکٹ کے التزامات کے تحت وارننگ جاری کرنے کے باوجود تعمیرات نہیں روکی گئیں۔ جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے بلڈوزر ایکشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے۔
Published: undefined
نیٹ گھپلے میں نام سامنے آنے کے بعد پی وی کلکرنی کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ ہو رہی تھی۔ جس میں اب اس کے غیر قانونی عالیشان بنگلے کی تعمیر پر بلڈوزر ایکشن کی مقامی لوگوں نے تعریف کی ہے۔ ان کے مطابق اس پر مزید سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ بتا دیں کہ نیٹ پیپر لیک کا معاملہ اس وقت قومی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں حکومت پر ملزمین کو تحفظ فراہم کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پی وی کلکرنی کا نام بھی سامنے آیا تھا جس کے خلاف اب بلڈوزر ایکشن لیا گیا ہے، لیکن یہ پوری طرح سے غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ ہے۔ اس کا نیٹ پیپر گھوٹالہ سے کوئی لینا دینا معلوم نہیں ہوتا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس نیٹ پیپر لیک نے لاکھوں ہندوستانی طلباء کے ڈاکٹر بننے کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ حالانکہ طلباء نے دوبارہ امتحان کی تیاری شروع کر دی ہے وہیں کچھ طلباء ایسے بھی ہیں جو اپنی محنت برباد ہونے کے بعد کافی مایوس ہوگئے ہیں۔ اس درمیان امتحان میں ہوئی دھاندلی اور پیپر لیک نے ایک اور ہونہار طالبہ کی جان لے لی ہے۔ معاملہ مدھیہ پردیش کے مئو گنج ضلع کا ہے، جہاں پیپر لیک ہونے سے دل شکستہ آکانکشا چترویدی نے خودکشی کر لی۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined