قومی خبریں

بلند شہر فساد: ایس ایس پی کے بعد اے ایس پی (دیہات) رئیس اختر کا تبادلہ

سیانہ علاقے کے پولس سرکل افسر ستیہ پرکاش شرما اور چنگراوٹی پولس چوکی کے انچارج سریش کمار کو بھی وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے بلندشہر میں گذشتہ 3 دسمبرکو پیش آئے حادثے کی رپورٹ ملنے کے بعد سنیچر کو یہاں کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہٹانے کے بعد اتوار کو اڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ رئیس اختر کا بھی تبادلہ کردیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ اختر کو پی اے سی ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رئیس اختر کے مقام پر غازی آباد میں واقع ماڈرن کنٹرول روم میں تعینات پولس سپرنٹنڈنٹ منیش مشرا کو بلند شہر بھیجا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سچرشہ کو بلند شہر کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ کرشن بہاد سنگھ کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بھیجا گیا تھا۔ اور ان کے مقام پرسیتا پور پولس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چودھری کو بلند شہر میں تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس حادثے کے سلسلے میں سیانہ علاقے کے پولس سرکل افسر ستیہ پرکاش شرما اور چنگراوٹی پولس چوکی کے انچارج سریش کمار کو بھی وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ضلع کے سیانہ علاقے میں مشتعل بھیڑ کے حملے میں سیانا کوتوالی انچارج انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کردیاگیا تھا۔ اس پر تشدد جھڑپ میں سمت نامی نوجوان کی بھی جان گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں بلند شہر پولس اب تک نو لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو سونپی گئی تھی اور اس نے اپنی رپورٹ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جمعہ کی شام سونپ دی تھی۔ اس واقعہ میں سبودھ کو گولی مارنے کے ملزم جیتو فوجی کو بھی سچر ہ کی دیر رات میرٹھ فوج نے ایس ٹی ایف کے حوالے کردیا تھا۔ جس سے بلند شہر پولس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined