آئی اے این ایس
بلندشہر: اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں لوٹ کی ایک بڑی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ بلندشہر پولیس نے 7 جنوری کو لوٹے گئے لہسن سے بھرے ٹرک کے معاملے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سازش میں خود ٹرک ڈرائیور شامل تھا، جس نے اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے لوٹ کا منصوبہ بنایا۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بلندشہر کے تھانہ ارنیہ علاقے میں پیش آیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شلوک کمار نے بتایا کہ لُوٹ کا منصوبہ ٹرانسپورٹروں کی ایک ٹیم نے بنایا تھا، جس میں مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ڈرائیور بھی شریک تھا۔ لوٹ کا مقصد مال کو دہلی میں فروخت کرنا تھا۔ پولیس نے لُوٹے گئے ٹرک، ایک غیر قانونی اسلحہ اور ایک کار کو برآمد کر لیا ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں نعیم، اشرف، سلمان اور سیراب شامل ہیں، جو ہاپوڑ کے رہائشی ہیں۔ ان تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم جس نے اس کیس کا انکشاف کیا، اسے 25 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلندشہر میں 7 جنوری کو لہسن کے ٹرک کی لُوٹ کے بعد پولیس کی کئی ٹیمیں ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم تھیں۔ بالآخر مخبری کی بنیاد پر پولیس نے لوٹ کے کلیدی ملزم کو پکڑ کر واردات کو بے نقاب کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined