قومی خبریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب سے بجٹ اجلاس 2026 کا آغاز

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ’’حکومت خوشحال کسان کو ترقی یافتہ ہندوستان کی پہلی ترجیح کے طور پر دیکھتی ہے، اسی جذبے کے ساتھ حکومت کے ذریعہ پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا شروع کی گئی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

بدھ (28 جنوری) کو پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ بجٹ اجلاس کی شروعات صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوئی ہے۔ پالیمنٹ کا یہ اجلاس 2 مرحلوں میں منعقد ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ آج سے 13 فروری تک جاری رہے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کے ’ایکس‘ پوسٹ کے مطابق دوسرا مرحلہ جس میں بجٹ پر بحث ہوگی 9 مارچ کو شروع ہوگا اور 2 اپریل تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

پہلے مرحلہ کے دوران آج پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا، جبکہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو بجٹ پیش کریں گی، جو اتوار کا دن ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اجلاس کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت خوشحال کسان کو ترقی یافتہ ہندوستان کی پہلی ترجیح کے طور پر دیکھتی ہے، اسی جذبے کے ساتھ حکومت کے ذریعہ پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا شروع کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے دیہی علاقوں میں ترقی اور روزگار کے لیے ’وکست بھارت-جی رام جی قانون‘ بنائے جانے کا تذکرہ کیا۔ اس پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگامے کیے اور نعرے لگائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت حقیقی سماجی انصاف کے لیے وقف ہے۔

Published: undefined

دروپدی مرمو نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) سے سروس اور مینو فیکچرنگ کے شعبوں کو تحریک ملے گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ حکومت بدعنوانی اور گھوٹالوں سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے اور سرکاری فنڈز کا صحیح استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت دلتوں، محروموں، پسماندہ اور قبائلی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

خطاب کے دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے اسٹارٹ-اپ کو سپورٹ کرنے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں، جو بہت کامیاب رہی ہیں۔ ان کے مطابق جہاں ایک دہائی قبل ملک میں صرف 500 اسٹارٹ اپ تھے، اب یہ تعداد ہزاروں میں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تکنیک اور اے آئی میں بھی مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔ حکومت اور نوجوانوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں کھیلوں کا بھی شاندار فروغ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ’کھیلو انڈیا‘ جیسی مہم کا آغاز کیا اور کھیلوں کے محکموں میں شفافیت لائی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کی کئی دیگر اسکیموں کی بھی تعریف کی۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے مطابق ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر ابھرا ہے۔ اس نے برکس، ایس سی او اور جی 20 جیسے فورمز پر اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے اور دنیا کے کئی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔  ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حکومت جلد عالمی مصنوعی ذہانت (گلوبل اے آئی) سمٹ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined