قومی خبریں

ٹوٹے ہوئے دہلی-دہرادون ایکسپریس وے نے بڑھا دیا حادثوں کا خطرہ، کانگریس نے عائد کیا بدعنوانی کا الزام

کانگریس کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی نے 14 اپریل کو دہلی-دہرادون اکونومک کوریڈور کا افتتاح کیا تھا، جو اتراکھنڈ اور وسیع علاقہ کی ترقی میں اہم قدم تھا۔ لیکن اس ایکسپریس وے پر اب گڈھے دکھائی دے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹوٹی ہوئی سڑک، ویڈیو گریب</p></div>

ٹوٹی ہوئی سڑک، ویڈیو گریب

 

ملک کے مختلف علاقوں میں تعمیر ہوئی نئی سڑکوں اور پلوں کی خستہ حالی اب عام بات بن گئی ہے۔ تازہ معاملہ دہلی-دہرادون ایکسپریس وے سے جڑا ہوا ہے، جس کا افتتاح رواں سال ہی ہوا تھا اور اب کئی جگہ گڈھے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں بدعنوانی کے باعث عوامی اثاثے خراب ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے دہلی-دہرادون ایکسپریس وے کی خراب حالت کا نظارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر ایک ویڈیو کے ذریعہ دکھایا ہے۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 14 اپریل 2026 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے افتتاح کردہ دہلی-دہرادون ایکسپریس وے پر بڑے بڑے گڈھے پڑ گئے ہیں۔ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی نے 14 اپریل 2026 کو دہلی-دہرادون ایکسپریس وے کا افتتاح کیا تھا، لیکن صرف 2 ماہ بعد ہی 12 ہزار کروڑ روپے کے خرچ سے تعمیر ہونے والے اس ایکسپریس وے پر بڑے بڑے گڈھے نظر آنے لگے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ایکسپریس وے کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ بدعنوانی کا واحد واقعہ نہیں ہے۔ ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے خراب ہو رہے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ ’’یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ ملک بھر میں چاہے پل ہوں یا سڑکیں، شاہراہیں ہوں یا پانی کی ٹنکیاں، ریلوے اسٹیشن ہوں یا ہوائی اڈوں کی چھتیں، ہر جگہ بنیادی ڈھانچہ خراب ہو رہا ہے۔‘‘ مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ’’مجموعی طور پر بات بالکل واضح ہے۔ مودی حکومت ملک اور عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے بتایا کہ پی ایم مودی نے 14 اپریل کو دہلی-دہرادون اکونومک کوریڈور کا افتتاح کیا تھا، جسے اتراکھنڈ اور وسیع علاقہ کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔ 213 کلومیٹر طویل، 6 لین پر مشتمل، محدود رسائی والے دہلی-دہرادون اکونومک کوریڈور کی تعمیر پر 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ یہ کوریڈور دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ سے گزرتا ہے۔ اسے کئی ایسی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جن کا مقصد انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم کے امکانات کو کافی حد تک کم کرنا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی-دہرادون اکونومک کوریڈور سے ہونے والی بڑی تبدیلیوں اور فوائد کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس منصوبے کے خطے پر مرتب ہونے والے متعدد مثبت اثرات بیان کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس ایکسپریس وے سے مسافروں کے سفر کا وقت اور خرچ دونوں میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے ایندھن کی بچت ہوگی اور مال برداری کا خرچ بھی کم ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ صرف ایک سڑک نہیں ہے بلکہ پورے خطے میں تجارت، صنعت، ویئرہاؤسنگ اور لاجسٹکس کے لیے نئے مواقع پیدا کرتی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined