قومی خبریں

برج بھوشن کو خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال معاملہ میں عدالت سے ملی ضمانت، آئندہ سماعت 28 جولائی کو

خاتون پہلوانوں کی جنسی ہراسانی معاملے میں برج بھوشن کے ساتھ ساتھ شریک ملزم ونود تومر کو بھی دہلی کے راؤز ایوینیو ضلع کورٹ نے ضمانت دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس

 

پہلوانوں کے جنسی استحصال معاملے میں آج بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔ دہلی کے راؤز ایوینیو ضلع کورٹ نے 25 ہزار روپے مچلکہ پر برج بھوشن کو یہ ضمانت دی ہے اور اس معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے 28 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ خاتون پہلوانوں کی جنسی ہراسانی معاملے میں برج بھوشن کے ساتھ ساتھ شریک ملزم ونود تومر کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل آج دوپہر راؤز ایوینیو کورٹ جج نے ملزم اور فریق استغاثہ کے وکلاء کے ساتھ ساتھ شکایت دہندگان کی دلیلیں بھی سننے کے بعد فیصلہ کو محفوظ رکھ لیا تھا اور بتایا تھا کہ 4 بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کہا تھا کہ دہلی پولیس کے وکیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ضمانت کی نہ تو مخالفت کر رہے ہیں اور نہ ہی حمایت۔ ان کا صرف اتنا کہنا ہے کہ اس پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

آج دوپہر ہوئی سماعت کے دوران دہلی پولیس کی نمائندگی کر رہے سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ ملزمین پر قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے اور راحت دیئے جانے پر کچھ شرطیں عائد کی جائیں۔ انھوں نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ درخواست کو قانون اور سپریم کورٹ کے ذریعہ پاس احکام کے مطابق نمٹایا جانا چاہیے۔

Published: undefined

اس موقع پر شکایت دہندہ کی جانب سے پیش وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بہت بااثر ہے۔ انھیں ضمانت دینے سے پہلے بہت غور کیا جانا چاہیے، اور اگر ضمانت دی جاتی ہے تو سخت شرائط عائد کی جانی چاہئیں۔ اس تعلق سے برج بھوشن کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ سبھی شرائط پر عمل کریں گے۔ انھوں نے عدالت سے بتایا کہ کوئی دھمکی وغیرہ نہیں ہوگی سبھی شرطوں پر عمل کرنے کا وعدہ کر رہا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined