قومی خبریں

نتیش رانے کی اقدام قتل کے معاملے میں قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد

نتیش رانےنے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ اسے اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے اور سیاسی دشمنی کی وجہ سے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

بمبئی ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کی اقدام قتل کے معاملےمیں داخل کردہ قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کردی لیکن استغاثہ کو ہدایت دی کہ وہ 27 جنوری تک ملزم کے خلاف کوئ سخت قدم نہ اٹھائے جس میں ان کی گرفتاری بھی شامل ہے-

Published: undefined

رانے نے گزشتہ ہفتے بمبئی ہائی کورٹ میں اقدام قتل کے ایک معاملے میں قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت داخل کی تھی جسکی پولیس نے سخت لفظوں میں مخالفت کی ہے۔مہاراشٹرا کے سندھو درگ ضلع کی ایک سیشن عدالت نے گزشتہ ہفتے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نارائن رانے کے فرزند نتیش سندھو درگ ضلع کی کنکولی اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرتے ہے۔بمبئی ہائی کورٹ کے روبرو انہوں نے سیشن عدالت کے ضمانت مسترد کئے جانے والے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

Published: undefined

نتیش پر الزام ہےکہ 17 دسمبر کو انہوں نے مقامی شیوسینا لیڈر سنتوش پراب پر ہوئے قاتلانہ حملے کی سازش رچی تھی۔سنتوش سندھو درگ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے چیئرپرسن ستیش ساونت کے قریبی ساتھی ہے، جنہیں 2019 کے اسمبلی انتخابات میں نتیش نے شکست دی تھی۔

Published: undefined

اپنی درخواست میں نتیش نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے اور سیاسی دشمنی کی وجہ سے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined