قومی خبریں

'مداری' اور 'درشیم' جیسی فلموں کے ڈائریکٹر نشی کانت کامت نے بھی دنیا کو کہا الوداع

بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ نشی کانت کامت کے انتقال کی خبر دی۔ انھوں نے لکھا کہ "میں تمھیں بہت یاد کروں گا میرے دوست۔ نشی کانت کامت کی روح کو سکون ملے۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ سے ایک بار پھر بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ 'مداری' اور 'درشیم' جیسی فلموں کے ڈائریکٹر نشی کانت کامت نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ لیور کے عارضہ میں مبتلا کامت گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں داخل تھے اور بعد دوپہر ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی۔ بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے ٹوئٹ کر کے یہ جانکاری دی۔ انھوں نے لکھا کہ "میں تمھیں بہت یاد کروں گا میرے دوست۔ نشی کانت کامت کی روح کو سکون ملے۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نشی کانت کامت کی خراب صحت کے بارے میں اسپتال نے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ "ان کی (نشی کانت کامت کی) حالت سنگین بنی ہوئی ہے اور وہ لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔ گزشتہ کئی دن سے وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی طبیعت لگاتار سنگین بنی ہوئی ہے۔ نشی کانت کامت لیور سیروسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اسی بیماری کے سبب وہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں داخل تھے۔"

Published: undefined

اس سے قبل ایک بیان میں اسپتال نے کہا تھا کہ "نشی کانت کامت (50 سال، مرد) کو 31 جولائی کو پیلیا اور پیٹ میں درد کی شکایت کے سبب حیدر آباد میں گچی باؤلی واقع اے آئی جی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں کرونک لیور ڈیزیز اور دیگر انفیکشن کا پتہ چلا۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ نشی کانت کامت نے اجے دیوگن اور تبو اسٹارر 'درشیم' اور عرفان خان اسٹارر 'مداری' جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے جان ابراہم کے ساتھ 'فورس' اور 'راکی ہینڈسم' جیسی فلمیں بنائی۔ نشی کانت کامت کی پیدائش مہاراشٹر میں ہوئی تھی۔ انھوں نے سال 2005 میں مراٹھی فلم 'ڈومبی ولی فاسٹ' سے ڈائریکشن میں ڈیبو کیا تھا۔ ان کی پہلی ہی فلم کو مراٹھی بیسٹ فیچر فلم کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔ یہ فلم اس سال کی سب سے بڑی ہٹ مراٹھی فلموں میں سے ایک تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined