قومی خبریں

پرینکا چوپڑا نیویارک میں کھلائیں گی ہندوستانی کھانے 

پرینکا نے نیویارک میں ایک پرتعیش ریسٹورنٹ کھولا ہے اور انہوں نے اس ریستوراں کا نام ’سونا ‘رکھا ہے جس میں انہوں نے ہندوستانی کھانے سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیو یارک میں ایک ہندوستانی ریستوراں کھولا ہے۔ پرینکا نے بیرون ملک مقیم اپنے ہندوستانی مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے نیویارک میں ایک پرتعیش ریسٹورنٹ کھولا ہے اور پرینکا نے اس ریستوراں کا نام ’سونا ‘رکھا ہے جس میں انہوں نے ہندوستانی کھانے سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریستوراں کھولا ہے۔ اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے ایک چھوٹی سی پوجا بھی کروائی ہے۔ پرینکا نے پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

Published: undefined

پرینکا چوپڑا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ’’میں سونا کو آپ کے سامنے پیش کرنے پر خوش ہوں۔ نیا ریستوراں جہاں میں نے ہندوستانی کھانے سے اپنی محبت ڈالی۔ سونا ہندوستانی ذائقوں کی علامت ہے جس کے ساتھ میں بڑی ہوئی ہوں۔ باورچی خانے شیف ہری نائک چلائیں گے جو انتہائی باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے ایک بہت ہی ذائقہ سے بھرا اور جدید مینو تیار کیا ہے۔ جو آپ کو میرے ملک کے کھانے کے سفر پر لے جائے گا۔ ‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined