
اداکارہ امیشا پٹیل
بالی ووڈ اداکاراہ امیشا پٹیل کے خلاف اترپردیش کی مرادآباد کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ معاملہ 2017 کا ہے جس میں اداکارہ پر دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد بھی امیشا پٹیل پیش نہیں ہو رہی ہیں، جس کے بعد عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی عدالت نے 27 مارچ کو اداکارہ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق 2017 میں ایک شادی میں پرفارمنس کے لیے امیشا پٹیل نے 14 لاکھ 50 ہزار روپے لیے تھے۔ لیکن رقم لینے کے باوجود وہ پروگرام میں نہیں پہنچی تھی۔ اس معاملے میں امیشا پٹیل کے خلاف مرادآباد کے رہنے والے پون کمار ورما نے کیس درج کرایا تھا۔ پون ڈریم وژن کے نام سے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ عرضی گزار پون کے مطابق امیشا پٹیل کو اترپردیش کے مرادآباد میں ہونے والی ایک شادی میں ڈانس کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ امیشا پٹیل نے 11 لاکھ روپے ایڈوانس مانگے، جس پر پون راضی ہو گئے۔ بعد میں شادی کے دوران امیشا دہلی پہنچیں اور منزل تک پہنچنے کے لیے مزید 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، پون کمار نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اداکارہ بغیر بتائے واپس لوٹ گئی تھیں۔
Published: undefined
پون کمار نے الزام عائد کیا کہ امیشا پٹیل نے 11 لاکھ روپے کی رقم واپس نہیں کی ہے۔ امیشا کے علاوہ عرضی گزار نے سریش کمار، راجکمار گوسوامی اور احمد شریف کے خلاف بھی کیس درج کرایا ہے۔ اداکارہ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت کیس چل رہا ہے۔ امیشا پٹیل کے خلاف 120بی، 406، 504، 420 اور 506 کے تحت الزامات عائد ہیں۔ اس معاملے میں امیشا نے مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہو گیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ امیشا پٹیل 2018 میں ایسے ہی ایک اور معاملے میں شامل تھیں، جب جھارکھنڈ کے ایک پروڈیوسر نے اداکارہ کی فلم ’دیسی میجک‘ کے لیے 2.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، جو کبھی نہیں بنی۔ 2024 میں امیشا نے 2.5 کروڑ روپے کی مکمل رقم ادا کر دی تھی، جس کے بعد کیس ختم ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined