قومی خبریں

مدھیہ پردیش: بولیرو کنوئیں میں گرنے کا اندوہناک حادثہ، 4 سادھوؤں کی موت، 3 شدید زخمی

بیتول بالاجی پورم سے درشن کرکے لوٹ رہے 7 سادھوؤں کی بولیرو گاڑی کا اچانک ٹائر پھٹ گیا اور وہ سڑک کنارے بنے کچے کنوئیں میں جا گری۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں جمعہ کی دیر شام بڑا حادثہ ہوا۔ یہاں بیتول بالاجی پورم سے درشن کرکے لوٹ رہے 7 سادھوؤں کی بولیرو گاڑی کا اچانک ٹائر پھٹ گیا۔ گاڑی بے قابو ہو کر ٹیمنی گاؤں کے پاس سڑک کنارے بنے کچے کنوئیں میں جا گری۔ حادثے میں بولیرو میں سوار 7 سادھؤں میں 4 کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 3 شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ٹائر پھٹنے اور گاڑی کے بے قابو ہوتے ہی تین سادھو مکھنجو گیری (27)، شیو پوجن گیری (60) اور ڈرائیور راکیش گیری (32) وقت رہتے کود کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔ حالانکہ یہ تینوں سنگین طور سے زخمی ہو گئے اور فی الحال ضلع اسپتال چھندواڑا میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

حادثے کے فوراً بعد پولیس، انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تین لاشوں کو فوراً نکال لیا گیا جبکہ چوتھی لاش کو دیر رات تک باہر لانے کی کوشش جاری رہی۔ تین مہلوکین کی پہچان ملکھان گیری (65)، راکیش گیری (35)، گردھاری اور گلاب گیری (40) کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی آر پی چوبے نے بتایا کہ گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹا اور گاڑی سیدھے پانی سے بھرے کنوئیں میں جا گری۔

Published: undefined

ضلع اسپتال کے ڈاکٹر وکاس سنگھ نے تصدیق کی کہ چار سادھوؤں کی موت ہو چکی ہے اور ان کی لاش مرچری بھیج دی گئی ہے۔ تین زخمی سادھوؤں کی حالت ابھی مستحکم ہے۔

Published: undefined

حادثے میں زخمی شیو پوجن گیری نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے کے بعد ڈرائیور نے سنبھالنے کی پوری کوشش لیکن گاڑی کنوئیں میں چلی گئی۔ انہوں نے کہا میں اور دو ساتھی باہر نکل آئے لیکن چار لوگ پانی میں ڈوب گئے۔ ان میں میرا بیٹا کلو گیری بھی شامل تھا جو باہر نہیں نکل پایا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی چھندواڑہ ایم پی بنٹی وویک ساہو اسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کرکے بہتر علاج کا انتظام یقینی کرنے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined