قومی خبریں

جمنا ندی میں کشتی الٹنے کا حادثہ، مزید آٹھ لوگوں کی لاشیں برآمد، مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی

ریسکیو آپریشن کے دوران غوطہ خوروں نے ہفتے کے روز مزید آٹھ لاشیں نکالیں۔ جس کے بعد اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ 4 دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

باندہ: اتر پردیش میں ضلع باندہ کے مارکا تھانہ علاقے میں دو روز قبل جمنا ندی میں کشتی الٹنے کے حادثے میں مزید آٹھ لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہو گئی ہے، پولس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کشتی الٹنے کے بعد 04 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

باندہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ ابھینندن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ 32 مسافروں کو لے کر فتح پور ضلع کی سرحد سے باندہ ضلع کے مارکا تھانہ علاقے میں مارکا گاؤں کی طرف آنے والی کشتی جمعرات کے روز جمنا ندی میں ڈوب گئی۔ جن میں سے 17 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد 03 لاشیں نکال لی گئی تھیں۔ ان میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

Published: undefined

اس کے بعد سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران غوطہ خوروں نے ہفتے کے روز مزید آٹھ لاشیں نکالیں۔ جس کے بعد اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ 4 دیگر کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشتی میں سوار افراد کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف واٹر پولیس اور مقامی پولیس اور غوطہ خوروں کی مدد سے جمنا ندی میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined