
تصویر بشکریہ @INCMumbai
بی ایم سی انتخاب کے لیے کانگریس نے منگل کو اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس دوران پارٹی کی جانب سے کئی وعدے کیے گئے۔ کانگریس نے ’بیسٹ‘ بسوں کی بازآبادکاری کے ساتھ 5000 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی) واٹر سیکورٹی کے متعلق بھی وعدے کیے۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں مذکور ہے کہ ممبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اب تک کی سب سے بڑی اصلاح کی جائے گی۔ 6000 سے زائد مضبوط ’بیسٹ‘ بسوں کے ذریعہ ممبئی والوں کو سستی، باقاعدہ اور آخری منزل تک کنیکٹیویٹی ملے گی۔ ممبئی کی یومیہ پانی کی سپلائی کو 5000 ایم ایل ڈی کی جائے گی، جس سے ہر گھر کو صاف، محفوظ اور کافی مقدار میں پینے کا پانی ملے گا۔ پانی میں تخفیف اور ٹینکر پر انحصار ختم ہوگا۔
Published: undefined
کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ بند پڑے مراٹھی اور بی ایم سی اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ جدید کلاس روم، تربیت یافتہ اساتذہ اور معیاری تعلیم کے ساتھ مراٹھی شناخت اور تعلیم کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔ صاف ہوا کو بنیادی حق تصور کیا جائے گا۔ ریئل ٹائم اے کیو آئی مانیٹرنگ، تعمیراتی جگہوں پر دھول کو کنٹرول کرنے، ٹریفک آلودگی میں کمی اور خراب اے کیو آئی والے دنوں میں ایمرجنسی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Published: undefined
کانگریس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ ہر ایک ممبئی والے کو یونیورسل فری ہیلتھ کارڈ ملے گا، جو بی ایم سی اسپتالوں میں مفت ضروری دوائیں، جانچ، او پی ڈی خدمات اور کفایتی سرجری فراہم کرے گا۔ منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی بی ایم سی اسپتال کی نجکاری نہیں ہو گی۔ اس کے بجائے 24×7 خدمات، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ڈائلیسس اور آئی سی یو سہولیات کے ساتھ سرکاری اسپتالوں کو اَپگریڈ کیا جائے گا۔
Published: undefined
کانگریس نے ممبئی والوں کے سامنے عزم ظاہر کیا ہے کہ ’اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ 2014‘ کو فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔ اہل پھیری والوں کو مقررہ زون میں بحال کیا جائے گا، ساتھ ہی راہگیروں اور ٹریفک کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ سائنٹفک کچرا مینجمنٹ، دھول سے پاک سڑکیں، ویکیوم سویپنگ اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں سے ممبئی کو صاف اور صحت مند بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی کانگریس نے وعدہ کیا کہ میٹرو اسٹیشنوں سے فیڈر بسیں، ’بیسٹ‘ پر مضبوط کنٹرول اور نجکاری پر روک کے ذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلی پسند بنایا جائے گا، مجبوری نہیں۔ پانی، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم، ہوا کا معیار اور روزی روٹی، ہر شعبہ میں شفافیت اور ’عوام پہلے ‘طرزِ حکمرانی کے ساتھ صرف ترقی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined