قومی خبریں

کنیڈا: ہندوستانی ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 18 افراد زخمی

کنیڈا کے اونٹاریو میں ہندوستانی ریسٹورنٹ بامبے بھیل میں دھماکہ ہوا جس میں 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 18 افراد زخمی

کنیڈا کے اونٹاریو میں واقع ہندوستانی ریسٹونٹ بامبے بھیل اس وقت دہل گیا جب وہاں ایک دھماکہ ہوا۔ ریسٹورنٹ میں دھماکے کے وقت لوگ ڈنر کر رہے تھے، اس واقعہ میں 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں اور شدید زخمیوں کو ٹورنٹو کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 25 May 2018, 11:05 AM IST

اونٹاریو کے مسی سوگا میں جمعرات کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10.30 بجے بامبے بھیل میں دھماکہ ہوا۔ واضح رہے کہ مسی سوگا کنیڈا کی چھٹے نمبر کی سب سے بڑی میونسپلٹی ہے اور یہاں کافی تعداد میں ہندوستانی نژاد قیام پزیر ہیں۔

پولس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر 2 متشبہ افراد کو دیکھا گیا ہے جن پر آئی ای ڈی بلاسٹ کرنے کا شبہ ہے۔ دونوں افراد سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہے ہیں۔

Published: 25 May 2018, 11:05 AM IST

پولس کے مطابق دونوں مشتبہ افراد دھماکہ کے فوری بعد جائے وقوعہ سے نکل گئے، دنوں نے تقریباً یکساں لباس پہنا ہوا تھا۔ ان میں سے ایک کی لمبائی 5 فٹ 10 انچ ہے اور عمر تقریباً 20 سال ہے۔ اس نے ڈارک بلیو جینس کے ساتھ سر ڈھانپنے والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ ساتھ ہی اس کے سر پر بیس بال کیپ بھی لگی ہوئی تھی اور اس نے اپنا چہرہ کالے رنگ کے کپڑے سے ڈھک رکھا تھا۔

Published: 25 May 2018, 11:05 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 May 2018, 11:05 AM IST