قومی خبریں

بی جے پی کی سیاست ڈرانے، دھمکی اور لالچ پر مبنی ہے، ٹی ایم سی میں مچی بھگدڑ پر تیجسوی یادو کا بیان

تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی سیاست ڈرانے، لالچ اور لوگوں کو توڑنے پر مبنی ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے سے داغ دھل گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال کے انتخابات میں شکست کے بعد نہ صرف ممتا بنرجی اپنی حکومت کھو چکی ہیں بلکہ ان کی پارٹی  میں زبردست بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔ ان دنوں ترنمول یعنی ٹی ایم سی کے اندر بے چینی بڑھ رہی ہے۔ اس دوران آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بڑا بیان دیا۔ تیجسوی کولکتہ پہنچے جہاں  انہوں نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیا۔

Published: undefined

تیجسوی یادو سے ممتا بنرجی کی پارٹی کے الگ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ 20 ارکان پارلیمنٹ نے این ڈی اے کی حمایت کی ہے۔ یہ بات بھی ہے کہ ممتا بنرجی اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر سکتی ہیں۔ اس پر تیجسوی یادو نے کہا، "...دیکھو، یہ بی جے پی کا کام کرنے کا طریقہ ہے... ان کی سیاست ڈرانے، لالچ، دھمکی دینے اور لوگوں کو توڑنے پر مبنی ہے۔"

Published: undefined

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا، "وہ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہیں... ای ڈی، سی بی آئی، این آئی اے، ان سب کا۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ’بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ بھی ٹی ایم سی سے آئے ہیں۔ پوری دنیا نے انہیں پیسے لیتے ہوئے دیکھا ہے... اس لیے بی جے پی میں شامل ہونے سے ان کے داغ دھل جاتے ہیں۔ وہ لوگ جو بی جے پی کے خلاف بولتے تھے، اور جن کا نام بی جے پی لیتی تھی..."

Published: undefined

ابھیشیک بنرجی کا رویہ درست نہ ہونے کے حالیہ ممبران پارلیمنٹ کے دعوے کے بارے میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ سب بہانے ہیں۔ کچھ لوگ لالچ میں شامل ہو گئے، جبکہ کچھ لوگ خوف سے باہر نکل گئے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined