قومی خبریں

بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن سپر فلاپ ہو گئی، تیجسوی یادو کا مودی حکومت پر طنزیہ حملہ

تیجسوی یادو نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں یہ ثابت ہو گیا کہ بی جے پی کا 400 سے زیادہ سیٹ جیتنے کا دعویٰ ’سپر فلاپ‘ ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

بہار میں لوک سبھا انتخاب کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہونے کے ایک دن بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز بی جے پی پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن ’سپر فلاپ‘ ہو گئی ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں ہی یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کا 400 سے زیادہ سیٹ جیتنے کا دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں بہار کی 4 سیٹوں پر جمعہ کے روز ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے دوران کا ماحول دیکھ کر اپوزیشن پارٹیاں کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا راستہ پہلے ہی مرحلے میں ہموار ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’کاٹھ کی ہانڈی بار بار نہیں چڑھتی۔ بی جے پی کے دن اب ختم ہو چکے ہیں۔ ہم (انڈیا اتحاد) بہار کی وہ سبھی چار سیٹیں جیت رہے ہیں جہاں پہلے مرحلہ (19 اپریل) میں ووٹنگ ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ بہار کی چار لوک سبھا سیٹوں گیا، اورنگ آباد، جموئی اور نوادہ میں 2019 عام انتخاب کے مقابلے ووٹ فیصد یقیناً کم رہا، لیکن ان سبھی انتخابی حلقوں میں جیت کے تئیں انڈیا اتحاد مطمئن ہے۔ انڈیا اتحاد میں شامل ایک دیگر پارٹی وی آئی پی (وکاس شیل انسان پارٹی) چیف مکیش سہنی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’بہار میں جمعہ کو جن انتخابی حلقوں میں ووٹ ہوئے، ان سبھی چار سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدوار جیت رہے ہیں۔ ہم ریاست میں لوک سبھا کی بقیہ 36 سیٹیں بھی جیتیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ