تصویر @Dev_Fadnavis
دہلی اسمبلی انتخاب 2025 میں بی جے پی نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ہے۔ طویل عرصے کے بعد دہلی میں واپسی بی جے پی کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس جیت کو ترقی اور بہترین حکمرانی کی جیت قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی لیڈران اور کارکنان کو جیت کی مبارک باد بھی دی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ بی جے پی دہلی میں کس طرح کی حکمرانی کرتی ہے۔ یہ دیکھنا بھی اہم ہوگا کہ انتخابی منشور میں بی جے پی نے دہلی کی خواتین سے جو 7 اہم وعدے کیے ہیں، ان کی تکمیل کس طرح ہوگی۔ حالانکہ بی جے پی اپنے انتخابی منشور میں وعدے تو بڑے بڑے کرتی ہے، لیکن بعد میں اس طرح آنکھ موند لیتی ہے جیسے وہ وعدہ نہیں بلکہ محض ایک ’جملہ‘ ہو۔ پھر بھی دہلی میں خواتین سے کیے گئے وعدے نبھانے کا دباؤ بی جے پی پر خوب رہے گا۔ آئیے ذیل میں نظر ڈالتے ہیں بی جے پی کے ان 7 بڑے وعدوں پر جو اس نے خواتین سے کیے ہیں۔
Published: undefined
1- الیکٹرک اسکوٹر: دہلی حکومت کی جانب سے 12ویں جماعت کے امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو مفت میں الیکٹرک اسکوٹر دیے جائیں گے۔ اس سے لڑکیوں کو اسکول اور کالج جانے میں مدد ملے گی۔ وہ اپنے سفر کو ’ماحولیات دوست‘ طریقے سے طے کر سکیں گی۔
2- پنک ای-آٹو: بی جے پی حکومت 1000 خواتین ڈرائیوروں کو پِنک ای-آٹو خریدنے کے لیے 80 فیصد تک سبسڈی فراہم کرے گی۔ یہ اسکیم خواتین کو خود مختار بنانے کی راہ میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سے وہ اپنے پریواروں کو معاشی طور پر مضبوط بنا سکیں گی۔
3- مہیلا سمردّھی یوجنا: بی جے پی حکومت غریب پریواروں کی خواتین کو 2500 روپے فی ماہ کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس مدد سے غریب خواتین کو معاشی طور پر راحت ملے گی اور ان کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
Published: undefined
4- خواتین کے لیے ریزرویشن: دہلی حکومت کے الگ الگ محکموں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس کا مقصد خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے ہیں۔ اس سے وہ خو مختار ہو سکیں۔ اپنے پریواروں کی معاشی حالت کو بہتر بنا سکیں۔
5- سیلف ہیلپ گروپ: بی جے پی حکومت خواتین خود مدد گروپ (سیلف ہیلپ گروپس) کو ای-کامرس اور کوئیک-کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک کر کے ان کی مدد کرے گی۔ اس قدم سے خواتین کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔ انہیں معاشی استحکام حاصل ہوگی۔ ساتھ ہی خواتین کو 1 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض بھی ملے گا۔ اس سے وہ اپنے چھوٹے کاروبار کو بڑھا سکیں گی۔
Published: undefined
6- بس سروس: خواتین کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی بسوں میں مفت سفر کی سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔ اس سے خواتین کو روزگار اور تعلیم کے لیے سفر کرنے میں سہولت ملے گی اور ان کے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ علاوہ ازیں غریب پریواروں کی خواتین کو 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر ملے گا۔ ساتھ ہی ہولی اور دیوالی کے موقع پر انہیں اضافی مفت سلنڈر بھی ملے گا۔ اس سے خواتین کو رسوئی گیس کے مہنگے خرچ سے راحت ملے گی۔
7- مکھیہ منتری کنیادان یوجنا: اس اسکیم کے تحت غریب پریواروں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے 50000 روپے کی امداد دی جائے گی۔ یہ اسکیم غریب پریواروں کے لیے ایک بڑی مدد ثابت ہوگی۔ بیوہ اور بے سہارا خواتین کو بھی بی جے پی حکومت پنشن فراہم کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined