قومی خبریں

بی جے پی جموں و کشمیر کے مزید ٹکڑے کرنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے یہاں بھی ایک ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ہے جس کا نام بی جے پی ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی باہر کی تھی لیکن یہ لوگ اسی ملک کے ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس 

بانہال: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے مزید حصے کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعے کو ضلع رام بن کے قصبہ بانہال میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’بی جے پی نے جموں و کشمیر کو پہلے ہی دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ اب وہ اس کو تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’جموں ڈیکلریشن اور دیگر ڈیکلریشنز کا مقصد یہی ہے۔ وہ لوگوں کو بانٹنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سیکولر کردار کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے یہاں بھی ایک ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ہے جس کا نام بی جے پی ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی باہر کی تھی لیکن یہ لوگ اسی ملک کے رہنے والے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں جموں و کشمیر کو ان سے آزادی دلانی ہے۔ ہمارا ملک کے ساتھ جھگڑا نہیں ہے۔ ہمارا جھگڑا ان کی پالیسیوں اور ایجنڈا کے ساتھ ہے۔‘‘

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے سابق ایم ایل اے انجینئر رشید کی مسلسل قید و بند کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ انجینئر رشید کو الیکشن سے پہلے رہا کیا جائے گا۔ وہ بھی ایک جمہوری عمل کا حصہ ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’وہ عام لوگ، جنہیں ملک کی مختلف جیلوں میں بند رکھا گیا ہے، مجھے ان کی فکر ہے۔ ان کے گھر والوں کو ان کے کیس لڑنے یا ان سے ملاقات کے لئے جانے کے لئے پیسے بھی نہیں ہیں۔ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کی بجائے بڑھائی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

محبوبہ مفتی اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں ’’حالیہ ہلاکتوں کے بعد 700 سے 800 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑ دھکڑ کی وجہ سے جموں و کشمیر کا ماحول مزید بگڑ رہا ہے۔ اس سے جموں و کشمیر میں جو خاموشی آئی ہے، وہ قبرستان کی خاموشی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ