قومی خبریں

بی جے پی کا مقصد گیان واپی کا مسئلہ اٹھا کر مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے: اکھلیش

مہنگائی، بے روزگاری پر حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور اگر راشن جیسی سہولت بھی ختم کر دی جائے تو یہاں کا حال بھی سری لنکا جیسا ہو جائے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانے اور سرکاری اداروں کو بیچنے کے لیے گیان واپی اور تاج محل جیسے مسائل کو ہوا دے رہی ہے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے فائدے کے لیے کئی اپوزیشن بنائے ہیں اور آج کل کئی پارٹیوں کی طرف سے مسلمانوں کو ایس پی سے الگ کرنے کی سازش ہورہی ہے، جسے عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی مسائل پر کام نہیں کر رہی۔ بی جے پی کی سازش ہے ملک میں 'ون نیشن ون انڈسٹر یلسٹ‘ کی پالیسی کو موثر بنایا جائے۔ مہنگائی، بے روزگاری پر حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔ اگر راشن جیسی سہولت بھی ختم کر دی جائے تو یہاں کا حال بھی سری لنکا جیسا ہو جائے گا۔

Published: undefined

ایس پی سپریمو اعظم گڑھ ضلع کے پھول پور کے سابق ایم ایل اے شیام بہادر یادو کی والدہ اور قانون ساز کونسل کے سابق رکن رام آسرے وشوکرما کی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی تعزیتی میٹنگ میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سماجوادیوں کا اعظم گڑھ سے گہرا رشتہ ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی لوگ ایس پی کے ساتھ ہوں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی بنیادی سوالات سے عوام کی توجہ ہٹا رہی ہے۔ اس وقت مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جو عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ جب بھی بی جے پی کو بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانی ہوتی ہے تو وہ مندر مسجد جیسے مسائل کو اٹھاتی ہے۔ گیان واپی اور تاج محل جیسے معاملات بھی ان میں سے ایک ہیں۔

Published: undefined

مسٹر یادو نے حیرت کا اظہار کیا کہ آج اسی تاج محل کے بارے میں کیا کہا جا رہا ہے، جس وزیر اعظم نے تاج محل سے ایک ٹریلین ڈالر معیشت کی بات کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined