دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی / قومی آواز / وپن
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کو دھوکہ دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل جو وعدے کیے تھے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا، جس سے دہلی کے عوام خاص طور پر خواتین کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔
Published: undefined
آتشی نے جمعرات کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران دہلی کی خواتین سے وعدہ کیا تھا کہ کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں انہیں 2500 روپے ماہانہ دینے کی اسکیم کو منظوری دی جائے گی لیکن آج بی جے پی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جو عوام کے ساتھ ایک بڑا دھوکہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی آج صبح اس وعدے کو دہرایا تھا کہ پہلی کابینہ میٹنگ میں خواتین کے لیے 2500 روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ آتشی نے کہا کہ ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی ریکھا گپتا نے خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کی لیڈر نے کہا کہ دہلی کے عوام کو بی جے پی سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ اس پارٹی کی تاریخ جھوٹے وعدوں اور عوام کو گمراہ کرنے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی دہلی حکومت پہلے دن سے ہی عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے اور آنے والے دنوں میں مزید وعدہ خلافیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
بی جے پی کی قیادت والی دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ بی جے پی صرف انتخابی فائدے کے لیے وعدے کرتی ہے اور اقتدار میں آتے ہی ان سے مکر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے بی جے پی کو ان کے وعدوں کی بنیاد پر ووٹ دیا تھا لیکن حکومت سنبھالتے ہی ان وعدوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی عوام کے حق کی آواز بلند کرتی رہے گی اور بی جے پی کو ان کے جھوٹے وعدوں پر گھیرے گی۔ آتشی نے دہلی کے عوام خصوصاً خواتین سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی دھوکہ دہی کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔
واضح رہے کہ ریکھا گپتا نے حال ہی میں دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ ان کی قیادت میں بی جے پی نے دہلی میں حکومت تشکیل دی۔ اس کے علاوہ پرویش ورما سمیت 6 وزرا نے بھی حلف لیا۔ تمام وزرا میں قلمدانوں کی تقسیم کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined