فائل تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی تقریباً 27 سال بعد دارالحکومت دہلی میں اقتدار میں واپس آئی ہے، جس کے لیے پارٹی نے کروڑوں روپے خرچ کیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی پیسہ خرچ کرنے کے معاملے میں بی جے پی سے بہت پیچھے رہ گئی۔
Published: undefined
2025 کے اسمبلی انتخابات میں، بھارتیہ جنتا پارٹی نے کل 57.65 کروڑ روپے خرچ کیے تھے، جب کہ دوسرے نمبر پر رہنے والی کانگریس نے کل 46.19 کروڑ خرچ کیے تھے۔ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی 14.51 کروڑ روپے خرچ کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔ یہ معلومات سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اخراجات کی رپورٹ سے سامنے آئی ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی کے اخراجات کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو انتخابی عمل کے دوران 87.79 کروڑ روپے ملے۔ بی جے پی کی جانب سے خرچ کیے گئے کل 57.65 کروڑ روپے میں سے 39.15 کروڑ روپے پارٹی مہم پر اور 18.51 کروڑ روپے پارٹی امیدواروں پر خرچ ہوئے۔
Published: undefined
10 سال کی حکمرانی کے بعد دارالحکومت میں اقتدار سے باہر ہونے والی عام آدمی پارٹی کو انتخابات کے دوران کل 16.10 کروڑ روپے ملے۔ کجریوال کی پارٹی نے کل 14.51 کروڑ روپے خرچ کئے۔ اس میں سے 12.12 کروڑ روپے پارٹی مہم پر اور 2.39 کروڑ روپے امیدواروں پر خرچ ہوئے۔
Published: undefined
کانگریس نے کل 46.19 کروڑ روپے خرچ کیے جس میں سے 40.13 کروڑ روپے پارٹی نے انتخابی مہم پر اور 6.06 کروڑ روپے پارٹی امیدواروں پر خرچ کئے۔ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹیں جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔ عام آدمی پارٹی نے 22 نشستیں حاصل کیں۔ کانگریس ایک بار پھر اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined