قومی خبریں

قبائلیوں کی زمین اور جنگل چھیننا چاہتی ہیں بی جے پی-آر ایس ایس: ملکارجن کھڑگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس تنوع کے خلاف ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کی بہبود کے لیے قبائلیوں کی جائیداد اور قیمتی زمینیں اور جنگلات چھیننا چاہتی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس تنوع کے خلاف ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کی بہبود کے لیے قبائلیوں کی جائیداد اور قیمتی زمینیں اور جنگلات چھیننا چاہتی ہیں۔

Published: undefined

کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ایم این ایس اور زیڈ پی ایم میزورم میں زعفرانی پارٹی کے غیر سرکاری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے میزورم میں امن قائم کرنے میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے تعاون کو بھی یاد کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ریاست کی ترقی کے لئے پرعزم رہی ہے۔

Published: undefined

ایکس پر ایک پوسٹ میں ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’راجیو گاندھی نے 1986 میں امن معاہدے کے ذریعے میزورم میں امن بحال کی اور 1987 میں اسے ریاست کا درجہ حاصل ہوا۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ اس کی ترقی کے لیے پرعزم رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’بی جے پی-آر ایس ایس تنوع کے خلاف ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کی بہبود کے لیے قبائلیوں کی ملکیتی قیمتی زمین اور جنگلات چھیننا چاہتی ہیں۔ ایم این ایس اور زیڈ پی ایم بی جے پی کے غیر سرکاری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔‘‘‘

Published: undefined

کھڑگے نے کہا کہ میزورم کے لوگ امن، خوشحالی اور ترقی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔ میزورم ریاست کے لیے ہماری ضمانت فلاح و بہبود، شمولیت اور اقتصادی سلامتی لائے گی۔‘‘

کھڑگے نے ایک پیغام بھی پوسٹ کیا، ’’کن رام، کان ہنم، کان سکھاؤ، ہم نان میزورم تن کانگریس‘‘ جس کا ترجمہ ہے ’’ہمارے ملک، ہماری قوم، ہمارے مذہب کی خاطر، میزورم کے لیے کانگریس۔‘‘ خیال رہے کہ میزورم 40 رکنی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 7 نومبر کو مقرر ہے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined