لکھنؤ: مہاراشٹر کی موجودہ سیاسی حالات کا ذکر کیے بغیر سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کچھ بھی کرنے کو تیار رہتی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’بڑی قربانیوں سے ملی آزادی کو بے مقصد بنانے کی سازش میں بی جے پی مشغول ہے۔ آزادی کی تحریک کے ساتھ جو اقدار قائم کیے گئے تھے ان کو ’’ تلانجلی‘‘ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت میں گھپلوں کی ایک کے بعد ایک کڑی کھل رہی ہے۔ ہزاروں بجلی ملازمین کے پی ایف فنڈ کے گھوٹالے کی جانچ میں روز نئے حقائق سامنے آرہے ہیں۔
Published: undefined
68500 اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری میں اور گرام پنچایتوں کی پرفارمنس گرانٹ دستیاب کرانے میں بڑے پیمانے پر دھاندھلی کے علاوہ ہوم گارڈ کی تنخواہ گھپلے کے ساتھ ایس پی میں سپاہی بھرتی امتحان میں میڈیکل ٹیسٹ میں بھی گڑبڑی کی شکایتیں سامنے آچکی ہیں۔ جن پر جانچ کے اعلان ہوئے ہیں۔ لوک سبھا میں بتایا گیا کہ یو پی میں 31 اکتوبر 2019 تک کھاد تقسیم کے نظام میں بدعنوانی کے 328 معاملے میں سامنے آچکے ہیں۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلی اکھلیش سنگھ یادو نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ ڈھائی سال سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد بھی بی جے پی حکومت ریاست میں ترقی کی ایک اینٹ نہیں رکھ سکی ہے۔ گڈھے سے پاک سڑکوں کا بڑا دعوی جھوٹا ثابت ہوچکا ہے۔ بجلی پیداوار میں بی جے پی ایک یونٹ کا بھی دعوی نہیں کرسکتی ہے۔ غریب ایس سی/ایس ٹی طلبا کو پڑھائی سے محروم کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں ان کے مفت داخلے کا پرانے نظام کو ختم کردیا گیا ہے۔ دوا، پڑھائی دونوں مہنگی ہو رہی ہے۔ نوجوانوں نسل کا مستقبل تاریک ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined