قومی خبریں

بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں، دونوں نے خود ٹویٹ کر کے اپنے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع فراہم کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔دونوں نے خود ٹویٹ کر کے اپنے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع فراہم کی۔

Published: undefined

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ابتدائی علامات کے پیش نظر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے ڈاکٹروں کے مشورے پر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ جے پی نڈا نے گزارش کی کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو لوگ بھی ان کے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنی جانچ کرا لیں۔

Published: undefined

ادھر، کورونا سے متاثر راج ناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹر پر خود کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا، ’’میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں اور میں نے خود کو 'ہوم کوارنٹین' کر لیا ہے۔ حال ہی میں جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں، میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ آئسولیشن میں جائیں اور اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ سنگھ نے 6 جنوری کو اتراکھنڈ کے اترکاشی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی وجے سنکلپ ریلی کے اختتام کے موقع پر منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ کورونا ہونے سے پہلے عوام کے ساتھ ان کا یہ آخری رابطہ تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined