قومی خبریں

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کی متنازعہ بیان بازی، ای سی کی شکایت پر ایف آئی آر درج

نونیت رانا ظہیرآباد لوک سبھا حلقہ کے سنگاریڈی میں بی جے پی امیدوار بی بی پاٹل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پہنچی تھیں۔ یہاں انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینے کا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے۔

روی رانا اور نونیت رانا / آئی اے این ایس
روی رانا اور نونیت رانا / آئی اے این ایس DL_AG

مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ان کے متنازعہ بیان پر درج ہوا ہے۔ انہوں نے ظہیرآباد میں اپنی بے لگامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا پاکستان کو ووٹ دینے جیسا ہے۔

Published: undefined

ان کے اس متازعہ و نفرت انگیز بیان پر لوگوں نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی جبکہ الیکشن کمیشن کے افسران نے بھی اس کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ نونیت رانا ظہیرآباد لوک سبھا حلقہ کے سنگاریڈی میں بی جے پی امیدوار بی بی پاٹل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پہنچی تھیں۔ اس دوران نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کانگریس کو ووٹ دینے کا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے اور میں اسی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ظہیر آباد آئی ہوں۔"

Published: undefined

اس موقع پر انہوں نے لالو پرساد یاودو سے متلعق بھی اپنی معلومات کے جوہر دکھائے اور کہا کہ لالو پرساد یادو جیسے لوگ آئین کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹی کو عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے پانچ سالوں میں بی بی پاٹل کو اپنے حلقے میں کام کرتے دیکھا ہے۔ بی جے پی کا 400 کو پار کرنے کا ہدف پورا ہو جائے گا اور 400 سیٹوں میں سے ایک سیٹ ظہیر آباد کی ہو گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined